نارتھ ناظم آباد سے کمسن بہن بھائی کی گمشدگی کامعاملہ، دونوں بچے خالہ کے حوالے
مبینہ غیرشرعی نکاح کیس میں اسلام آباد کی مقامی عدالت نے رجسٹراراسلام آباد ہائیکورٹ کو جیل ٹرائل کےلیےخط لکھ دیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف مبینہ غیرشرعی نکاح کیس کی سماعت ہوئی۔
کیس کی سماعت سینئر سول جج قدرت اللہ نے کی جبکہ بشریٰ بی بی کی جانب سے وکیل عثمان گل عدالت میں پیش ہوئے۔
وکیل بشری بی بی نے مؤقف پیش کیا کہ عدالت نے جیل ٹرائل کا آرڈر کیا تھا، ہم نے بشریٰ بی بی کو جیل بھیج دیا، ضمانتی مچلکے تیارکرلیے گئے ہیں۔
جج قدرت اللہ نے ریمارکس دیے کہ ملزمہ کو عدالت بلانا ہوگا، جب پتا لگ چکا کہ جیل میں ٹرائل نہیں ہے تو ان کو آجانا چاہیے۔
بشری بی بی کے وکیل نے جواب دیا کہ ہمارے پاس انفارمیشن ہے کہ بشریٰ بی بی کا عدالت آنے میں خطرہ ہے جس پر جج قدرت اللہ نے کہا کہ آج رش نہیں ہے عدالت بھی خالی ہے آپ پیش کریں۔ فائنل ہے انہیں آنا ہوگا، میری طبیعت بھی ٹھیک نہیں ہے، جیل اتھارٹیز کو آگاہ کردیا گیا تھا تو وہ وہاں کیوں گئی ہیں۔
اس کے ساتھ ہی عدالت نے بشریٰ بی بی کو ذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے سماعت میں وقفہ کردیا۔
وقفے کے بعد دوبارہ سماعت پربشری بی بی کے وکیل عثمان گل نے عدالت کو بتایا کہ گزشتہ سماعت پرعدالت نے آرڈر کیے تھے کہ جیل ٹرائل ہوگا، بشریٰ بی بی صبح جیل پہنچ گئی تھیں عدالت نے بعد میں بتایا۔ جیل جیمرز کی وجہ سے بشریٰ بی بی کے ساتھ رابطہ نہیں ہو پا رہا ہے۔
بشریٰ بی بی کی حاضری سے استثنیٰ دائرکی گئی جس پر عدالت نے بشریٰ بی بی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی۔
سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کا غیر شرعی نکاح کیس میں عدالت نے رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ کو جیل ٹرائل کے لیے خط لکھتے ہوئے کیس کی سماعت 2 جنوری تک ملتوی کردی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
