سعودی عرب میں سال 2023 کے دوران کام کرنے والے زیادہ تر تارکین وطن کا تعلق سری لنکا سے ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں سال 2023 میں سری لنکا کے تارکین وطن کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے میں پہلے نمبر پر رہا ہے ، کیونکہ ان میں سے 63 ہزار سے زائد سری لنکن لیبر کو مملکت میں روزگار ملا ہے۔
ہر سال دو لاکھ سے زائد تارکین وطن بیرون ملک کام کرنے کے لیے سری لنکا سے نکلتے ہیں۔
سری لنکا کا یہ تارکین وطن ملک کے لئے غیر ملکی زرمبادلہ کا ایک اہم ذریعہ ہیں، جو گزشتہ سال سے اپنے بدترین مالی بحران کی لپیٹ میں تھا۔
سعودی عرب میں سری لنکا کے سفیر پی ایم امزا نے اندازہ لگایا ہے کہ 2023 میں ترسیلات زر کی مالیت 7 ارب ڈالر سے زیادہ تھی، جس میں سے ایک بڑا حصہ مملکت میں مقیم غیر ملکی کارکنوں نے دیا تھا۔
سفیر پی ایم امزا نے آج عرب میڈیا کو بتایا کہ سال 2023 کے دوران، سعودی عرب نمبر ایک ملک بن گیا ہے، جس نے سری لنکا کے شہریوں کے لئے 63 ہزار ملازمتوں کے مواقع پیش کیے ہیں۔
سری لنکا کی سالانہ 7 سے 8 ارب ڈالر کی ترسیلات زر میں سے ایک بڑا حصہ مملکت سے حاصل کیا گیا ہے جو کل ترسیلات زر کا 15 سے 20 فیصد ہے۔
خلیج تعاون کونسل کے ممالک سری لنکن کارکنوں کے لئے ترجیحی انتخاب ہیں ، سعودی عرب ان کی کلیدی منزل ہے، حال ہی میں وژن 2030 کے تحت اپنے میگا پروجیکٹوں میں ہنر مند پیشہ ور افراد کو راغب کر رہا ہے۔
سفیر پی ایم امزا کے مطابق یہ منصوبے، اسکل ویریفکیشن پروگرام کے تحت روزگار کی ایک نئی اسکیم کے علاوہ، سری لنکا کے شہریوں کے لئے مملکت کو تیزی سے پرکشش بنانے والے اہم عوامل تھے۔
مارچ میں دستخط کیے گئے ایس وی پی معاہدے کا مقصد سعودی لیبر مارکیٹ میں ملازمین کی پیشہ ورانہ اہلیت کو بہتر بنانا اور جزیرہ نما ملک سے ہنرمند کارکنوں کی بھرتی کے عمل کو آسان بنانا ہے۔
اس معاہدے کے تحت جس میں 23 پیشوں کا احاطہ کیا گیا ہے ، سعودی آجر سری لنکا کے ٹرشری اینڈ ووکیشنل ایجوکیشن کمیشن کی طرف سے جاری کردہ توثیق کو تسلیم کرتے ہیں۔
سفیر پی ایم امزا نے کہا کہ سال 2023 میں مملکت میں سری لنکن شہریوں کے لئے روزگار کے مواقع میں معیاری اضافہ دیکھا گیا ہے۔
سفیر نے مزید کہا کہ اگرچہ سری لنکا کے نصف غیر ملکی گھریلو شعبے میں ملازمت کر رہے ہیں لیکن اس سال تعمیرات اور مہمان نوازی کے شعبے میں کام کرنے والوں کی تعداد میں اضافہ دیکھا گیا ہے.
انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان اسکل ویریفکیشن پروگرام کے معاہدے پر دستخط سے روزگار کی مہارت اور پیشہ ورانہ زمروں میں اضافہ ہوا ہے جو 2023 کے دوران تقریبا 12,000 تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
