
پاکستان کے سرکاری نشریاتی ادارے میلبورن ٹیسٹ میں آؤٹ فیلڈ پر اشتہارات لگائے جانے کی وجہ سے کھیل کی کوریج معطل کردی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین میلبورن گراؤنڈ پر باکسنگ ڈے میچ میں آؤٹ فیلڈ پر سٹے بازی کے اشتہارات لگائے گئے تھے جس کی وجہ سے سرکاری ٹی وی نے میچ کی نشریات معطل کر دی تھی۔
غیر ملکی اسپورٹس چینل جس کے پاس پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز نشر کرنے کے حقوق بھی ہیں، اس کھیل کی نشریات جاری رکھے ہوئے ہے۔
تاہم پاکستان کے الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے منگل کے روز ایک نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس میں ملک میں نشر ہونے والے مختلف کھیلوں کے مقابلوں میں جوئے یا سٹے بازی کو فروغ دینے والی سروگیٹ کمپنیوں کے اشتہارات کی نشریات/ تقسیم پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
اس کی وجہ سے یہ خدشات پیدا ہو گئے تھے کہ سرکاری ٹی وی پر یہ ٹیسٹ پاکستان میں بالکل بھی نشر نہیں کیا جائے گا، حالانکہ غیر ملکی اسپورٹس چینل نے دوسرے دن کے آغاز سے ہی کھیل کو نشر کرنا جاری رکھا جس میں سٹے بازی کے اسپانسر کو فیلڈ کوریج میں شامل کیا گیا تھا۔
کرکٹ کی معروف ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ پاکستان کو فراہم کی جانے والی فیڈ میں اب ایسے اشتہارات شامل نہیں ہوں گے جو مقامی قوانین کی خلاف ورزی کر سکتے ہیں، جو نظریاتی طور پر پی ٹی وی کو میلبورن سے بھی براہ راست تصاویر دکھانے کے قابل بناتا ہے۔
ویب سائٹ کا مزید کہنا تھا کہ تحریر کے وقت، سرکاری براڈکاسٹر پر کوریج ابھی تک دوبارہ شروع نہیں کی گئی ہے۔ توقع ہے کہ پاکستان کو فراہم کی جانے والی کلین فیڈ کا آغاز جلد ہی ہو جائے گا۔
پاکستان کے سرکاری ٹی وی نے گزشتہ روز ایک بیان جاری کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ انہوں نے سروگیٹ ایڈورٹائزنگ کے لیے حکومت کی ‘زیرو ٹالرنس پالیسی’ پر عمل کرتے ہوئے کوریج ختم کر دی ہے اور اس معاملے کو متعلقہ براڈکاسٹر کے سامنے اٹھایا ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین کھیلا گیا پہلا ٹیسٹ پی ٹی وی اور تمام نجی نشریاتی اداروں پر بلا تعطل نشر کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News