Advertisement
Advertisement
Advertisement

بنگلادیش نے انڈر 19 کرکٹ ایشیا کپ جیت لیا

Now Reading:

بنگلادیش نے انڈر 19 کرکٹ ایشیا کپ جیت لیا

بنگلادیش نے انڈر 19 ایشیا کپ میں متحدہ عرب امارات کو شکست دیکر چیمپئن کا تاج اپنے سر سجالیا۔ 

دبئی میں ہونے والے انڈر 19 کرکٹ ایشیا کپ کے فائنل میں بنگلادیش انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے یو اے ای انڈر 19 ٹیم کو 195 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

اتوار کو ہونے والے فائنل میں بنگلادیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹ پر 282 رنز بنائے۔ بنگال ٹائیگر کی جانب سے عاشق الرحمان نے 129 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ رضوان 60 اور عارف الاسلام نے 50 رنز بنائے۔  یو اے ای کی طرف سے ایان احمد نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

بنگلادیش کے 282 رنز کے جواب کے تعاقب میں یو اے ای کو پوری ٹیم بنگلادیش کے بولرز کا سامنا نہ کرسکی اور 25 ویں اوور میں صرف 87 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

بنگلادیش کی جانب سے روہانت اور معروف مریدھا نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں جب کہ اقبال حسین اور شیخ پرویز نے 2،2 کھلاڑی آؤٹ کیے۔

Advertisement

خیال رہے کہ یواے ای انڈر 19 ٹیم پہلے سیمی فائنل میں پاکستان کو دلچسپ مقابلے میں 11 رنز سے شکست دیکر فائنل میں پہنچی تھی جب کہ بنگلا دیش نے دوسرے سیمی فائنل میں بھارت کو شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا تھا۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کیا آج بھارتی ویمنز ٹیم پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملا پائے گی؟ شائقین کرکٹ کا بڑا سوال
آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ: روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج آمنے سامنے
کولمبو، بھارت سے اہم ٹاکرے سے قبل پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی ان ڈور پریکٹس
ویمنز ورلڈ کپ، پاکستانی ٹیم کو صرف شرکت پر کتنی رقم ملے گی؟ جانیے
کرکٹ آسٹریلیا نے بگ بیش کی پرائیویٹائزیشن کی خبروں کو مسترد کر دیا
نمیبیا اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں نے اہم سنگ میل عبور کر لیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر