Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان کیخلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے آسٹریلوی ٹیم کا اعلان

Now Reading:

پاکستان کیخلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے آسٹریلوی ٹیم کا اعلان
آسٹریلوی

پاکستان کیخلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے آسٹریلوی ٹیم کا اعلان

پاکستان  کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے آسٹریلوی  ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کے پہلے میچ کے لیے 14 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔

اسکواڈ میں تجربہ کار اوپننگ بلے باز ڈیوڈ وارنر کو بھی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

ڈیوڈ وارنر اپنے 12 سال پر محیط ٹیسٹ کیریئر کا اختتام پاکستان کے خلاف تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کے آخری میچ میں سڈنی کے مقام پر کرنے کے خواہاں ہیں جو ان کا ہوم گراؤنڈ بھی ہے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 14 سے 18 دسمبر تک پرتھ میں کھیلا جائے گا۔

Advertisement

تجربہ کار آف اسپنر نیتھن لیون کی بھی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے جو گزشتہ سال ایشز سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں پنڈلی کی انجری کا شکار ہو کر سیریز سے باہر ہو گئے تھے۔

اس کے علاوہ آسٹریلیا نے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی اور انگلینڈ میں ایشز کے ساتھ ساتھ رواں سال ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ جیتنے والے اسکواڈ  کو برقرار رکھا ہے۔

اسکواڈ:

پیٹ کمنز (کپتان)، ڈیوڈ وارنر، عثمان خواجہ، مارنس لبوشین، اسٹیو اسمتھ،ٹریوس ہیڈ، مچل مارش، ایلکس کیری، مچل اسٹارک، نیتھن لیون، جوش ہیزل ووڈ، اسکاٹ بولینڈ، کیمرون گرین اور لانس مورس۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ویمنز ورلڈکپ، بھارت نے پاکستان کو 88 رنز سے شکست دے دی
بھارت کی ہٹ دھرمی ویمنز ورلڈ کپ میں بھی برقرار، میچ سے پہلے ہاتھ نہیں ملایا
فاطمہ ثنا کو شاداب کی طرح گگلی کرنے کا مشورہ کس نے اور کیوں دیا؟
کیا آج بھارتی ویمنز ٹیم پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملا پائے گی؟ شائقین کرکٹ کا بڑا سوال
آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ: روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج آمنے سامنے
کولمبو، بھارت سے اہم ٹاکرے سے قبل پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی ان ڈور پریکٹس
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر