Advertisement
Advertisement
Advertisement

جاپان، کرسمس کے موقع پر کیک بنانے والی کمپنی نے معافی کیوں مانگی؟ جانیئے

Now Reading:

جاپان، کرسمس کے موقع پر کیک بنانے والی کمپنی نے معافی کیوں مانگی؟ جانیئے

جاپان کے ایک لگژری ڈپارٹمنٹ اسٹور نے سیکڑوں گرے ہوئے اسٹرابیری کرسمس کیک فراہم کرنے پر معافی مانگ لی ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق کرسمس سے قبل فراہم کیے گئے 2900 اسٹرابیری کیکوں میں سے 807 کیک اپنے ڈبوں میں گرے ہوئے پائے گئے، جس پر سوشل میڈیا پر شدید ردعمل سامنے آیا۔

کیک بنانے والی کمپنی کے ترجمان نے اپنے ڈبوں میں گرے ہوئے کیک ملنے پر صارفین سے معافی مانگی اور کہا ہے کہ کمپنی اس کی ذمہ داری لے رہے ہیں۔

سینئر مینیجنگ ڈائریکٹر کازوہیسا یوکویاما نے ٹوکیو میں ایک نیوز کانفرنس کے دوران افسوس کا اظہار کیا، اور انہوں نے میڈیا کے سامنے جھک کر صارفین سے معافی مانگی۔

ترجمان نے کرسمس کے روز بتایا کہ یہ کیک سیتاما شہر کی ایک کنفیکشنری فرم ونز آرک نے بنائے اور منجمد کیے جبکہ ایک علیحدہ کمپنی یاماتو اس کی ترسیل کی ذمہ داری نبھائی تھی۔

Advertisement

تاہم کمپنی کی اندرونی تحقیقات اس بات کا تعین کرنے میں ناکام رہی ہے کہ کیک کس طرح اپنے ڈبوں میں گرے ہوئے پائے گئے۔

جاپان کی آبادی کا صرف ایک فیصد عیسائی ہیں، لیکن ملک میں بہت سے لوگ تحائف کا تبادلہ کرکے اور اپنے پیاروں کے ساتھ تہوار کے کھانے بانٹ کر کرسمس مناتے ہیں۔

کیک تیار کرنے والی کمپنی نے کہا کہ مستقبل میں ہم اپنے کاروباری شراکت داروں کے ساتھ اپنے تعلقات کو مضبوط بنائیں گے تاکہ ہمارے انتظامی نظام کو بہتر بنایا جا سکے اور ایسا دوبارہ ہونے سے روکا جا سکے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے ، حماس کا مطالبہ
بھارتی ٹاٹا گروپ غزہ نسل کشی میں اسرائیل کا مدد گار رہا ، تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آ گئی
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر