
حارث رؤف
قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے شوکاز نوٹس کا جواب جمع کرادیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے دستبرداری پر قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کو شوکاز نوٹس جاری کیا تھا جس پر لاہور قلندرز کے فاسٹ بولر نے جواب جمع کرا دیا ہے۔
پی سی بی کی جانب سے بھیجے گئے نوٹس میں کہا گیا تھا کہ سینٹرل کنٹریکٹ کے مطابق پلیئرز نیشنل ٹیم کے لیے غیر مشروط طور پر دستیاب ہوں گے۔
خیال رہے کہ فاسٹ بولر حارث رؤف نے آسٹریلیا سے ٹیسٹ سیریز کے لیے عدم دستیابی ظاہر کی تھی۔
ذرائع کے مطابق حارث رؤف نے پی سی بی کے نوٹس کا جواب جمع کرا دیا ہے، حارث رؤف نے ریڈ بال کرکٹ کی پریکٹس نہ ہونا دستبرداری کی وجہ بتایا ہے۔
دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے حارث رؤف کو آسٹریلوی لیگ بگ بیش لیگ (بی بی ایل) کے لیے این او سی جاری کردیا ہے۔حارث رؤف کے ساتھ ساتھ زمان خان اور اسپنر اسامہ میر کو بگ بیش لیگ کھیلنے کے لیے این او سی جاری کیا گیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے یہ این او سی ان کھلاڑیوں کے ورک لوڈ اور پاکستان مینز ٹیم کے فیوچر ٹور پروگرام کو مدنظر رکھتے ہوئے جاری کیا ہے۔ حارث رؤف کو 7 سے 28 دسمبر کے درمیان پانچ میچز کا این او سی دیا گیا ہے ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News