نگران حکومت نےنجکاری کے جاری پروگرام کی نئی فہرست جاری کردی جس کے مطابق پاکستان اسٹیل ملزکونجکاری پروگرام کی فہرست سے نکال دیا گیا۔
نگران حکومت کی نئی فہرست کے مطابق اداروں کی تعداد 27سےکم ہوکر26پرآگئی، توانائی شعبے کےسب سےزیادہ 14ادارے نجکاری کی فعال فہرست میں شامل ہیں۔
فناننشل اورریئل اسٹیٹ سے متعلق4,4 ادارے نجکاری کے جاری پروگرام میں شامل ہیں جبکہ انڈسٹریل سیکٹر کے3 ادارے جاری نجکاری پروگرام کا حصہ ہیں۔
ہوابازی شعبےکاایک پی آئی اے نجکاری پروگرام کی فعال فہرست میں شامل اوراسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن بھی شامل ہیں جبکہ بلوکی، حویلی بہادر، گدو اور نندی پورپاور پلانٹس بھی جاری نجکاری پروگرام کا حصہ ہیں۔
تمام10سرکاری بجلی تقسیم کار کمپنیاں فعال نجکاری فہرست میں شامل ہیں جبکہ ہاؤس بلڈنگ فنانس کارپوریشن، فرسٹ ویمن بینک، پاکستان انجینئرنگ کمپنی، سندھ انجنئیرنگ لمیٹڈ، سروسزانٹرنیشنل ہوٹل لاہور، جناح کنونشن سنٹر اسلام آباد نجکاری پروگرام میں شامل ہیں۔
نگراں حکومت کی جانب سے پی آئی اے روزویلٹ ہوٹل بھی نجکاری کےجاری پروگرام کی فہرست میں شامل ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News