
پرتھ میں پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین جاری ٹیسٹ میچ میں ٹی وی کیمروں نے اچانک سلمان علی آغا کی کلائیوں کو فوکس کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق پرتھ ٹیسٹ میں ٹی وی کیمروں نے اچانک سلمان علی آغا کی کلائیوں کو فوکس کر لیا، جس کی وجہ سلمان علی آغا کا بریسلیٹ تھا جو انہوں نے ہاتھ میں پہن رکھا تھا۔
پرتھ سے موصول ہونے والی رپورٹس کے مطابق فیلڈ امپائر نے دو مرتبہ سلمان علی آغا کے ہاتھوں کو چیک کیا اس دوران کیمرے نے بھی انہیں فوکس کیا۔
آسٹریلوی کھلاڑی کے آؤٹ ہونے کے بعد جب پاکستانی کھلاڑی جشن منا رہے تھے اس وقت امپائر نے سلمان علی آغا کو بلوا کر ان کے ہاتھوں کا جائزہ لیا، اس دوران کپتان شان مسعود بھی وہاں پہنچ گئے۔
فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سلمان علی آغا امپائر کو اپنے ہاتھ پر بندھا بریسلیٹ بھی دکھا رہے ہیں۔
پاکستانی آل راؤنڈر نے آسٹریلوی بیٹر ڈیوڈ وارنر کو بھی اپنے ہاتھ دکھائے اور ساتھ میں بریسلیٹ بھی دکھایا، جس کے بعد وہ مطمئن ہو کر چلے گئے۔
اس دوران ٹی وی پر موجود کمنٹیٹرز نے بھی اس پر تبصرہ کیا اور کہا کہ آل راؤنڈر کے ہاتھ میں بندھا بریسلیٹ تشویش کا باعث تھا جو دور ہو گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News