بھارت کی ریاست مہاراشٹر میں قائم دھماکہ خیز مواد بنانے والی فیکٹری میں دھماکے کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
یہ فیکٹری صنعتی اور فوجی دھماکہ خیز مواد کے ساتھ ساتھ ملک کے دفاعی شعبے کے لیے پروپیلنٹ اور وار ہیڈز بھی تیار کرتی ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق ایک مقامی پولیس افسر نے خبر رساں ادارے کو فون پر بتایا کہ اتوار کی صبح ریاست مہاراشٹر کے وسطی ضلع ناگپور میں دھماکہ خیز مواد بنانے والی ایک فیکٹری میں ہونے والے دھماکے میں کم از کم نو مزدور ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔
سالوے نامی پولیس افسر نے مزید بتایا کہ یہ دھماکہ اتوار کی علی الصبح سولر انڈسٹریز انڈیا کی ایک فیکٹری میں ہوا۔
سولر انڈسٹریز کی ویب سائٹ کے مطابق یہ فیکٹری صنعتی اور فوجی دھماکہ خیز مواد کے ساتھ ساتھ بھارت کے دفاعی شعبے کے لیے پروپیلنٹ اور وار ہیڈز بھی تیار کرتی ہے۔
سالوے نے کہا کہ زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے اور ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ سالوے اس ٹیم کا حصہ تھے جو اتوار کی صبح دھماکے کے مقام پر گئی تھی۔
فیکٹری کے پیکنگ ایریا میں ہونے والے دھماکے کی وجوہات جاننے کے لیے پولیس ابھی تک تحقیقات کر رہی ہے۔
سولر انڈسٹریز انڈیا نے اسٹاک ایکسچینج کو ایک بیان میں نو مزدوروں کی ہلاکت کی تصدیق کی اور کہا کہ وہ حادثے کی وجوہات کی تحقیقات کر رہا ہے اور کیا اصلاحی اور احتیاطی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
