کراچی؛ مچھرکالونی میں سلنڈرپھٹنے سےدھماکا، دوافراد جاں بحق
کراچی کے علاقے مچھرکالونی میں جعفر چوک کے قریب سلنڈرپھٹنے سے دھماکے کے نتیجے میں ایک بچے سمیت تین افراد جاں بحق جبکہ دس زخمی ہوگئے۔
ریسکیوحکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی طورپردھماکا گیس سلنڈر پھٹنے سے پیش آیا، دھماکے کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق اوردس زخمی ہوگئے جنھیں فوری طور پرسول اسپتال منتقل کیا گیا۔
ماڑی پور مچھرکالونی جعفر چوک کے قریب عمارت سلنڈر دھماکے کے بعد عمارت زمین بوس ہوگئی۔ جو عمارت زمین بوس ہوئی، اس کا مالک سابق کونسلر نورسلام حقانی کے گھر کے نیچے گیس سلینڈر کی دکان تھی۔
کراچی، ماڑی پور جعفر چوک کے قریب سلنڈر دھماکا
دھماکے میں 2 افراد جاں بحق 10 زخمی، اسپتال منتقل
براہ راست دیکھیں:https://t.co/d9lAsOIKwT#BOLNews #Karachi pic.twitter.com/xs6PRjmO5cAdvertisement— BOL Network (@BOLNETWORK) December 18, 2023
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکا سلنڈردکان میں ہوا جس سے عمارت زمین بوس ہوئی۔
ریسکیوں حکام کا کہنا ہے کہ عمارت کے ملبے سے ایک بچے کی لاش نکال لی گئی جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد تین ہوگئی اورخواتین سمیت دس افراد زخمی ہوئے۔
مچھرکالونی میں گیس سلنڈردھماکے کے بعد فائر بریگیڈ اور ریسکیو 1122 نے علاقہ کلیئر قرار دے دیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
