Advertisement
Advertisement
Advertisement

آرجے شاپنگ مال میں آتشزدگی کا کیس، عبوری چالان عدالت میں جمع

Now Reading:

آرجے شاپنگ مال میں آتشزدگی کا کیس، عبوری چالان عدالت میں جمع
دوکمسن بہن بھائی کی گمشدگی کا کیس

نارتھ ناظم آباد سے کمسن بہن بھائی کی گمشدگی کامعاملہ، دونوں بچے خالہ کے حوالے

تفتیشی افسر نے کراچی میں واقع آرجے شاپنگ مال میں آتشزدگی کے کیس میں عبوری چالان عدالت میں جمع کروا دیا۔

تفتیشی افسر کی جانب سے چالان میں مال انتظامیہ اور تعمیرات میں ملوث اداروں کو ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے، دیکھا جائےکہ نقشہ کس نے پاس کیا۔

چالان میں بتایا گیا کہ یوٹیلیٹی سروسزکے اداروں کے خلاف قتل بالسبب کے تحت اُنہیں شامل تفتیش کیا جائے، مال انتظامیہ کی غفلت کے سبب گیارہ لوگ جان کی بازی ہارگئے۔

عبوری چالان میں کہا گیا کہ فائرآفیسرکی رپورٹ سے ثابت ہوا مال میں کوئی ہنگامی دروازہ یا حفاظتی آلات موجود نہیں تھے، آگ دوسرے فلورپرفوڈ کورٹ سے لگی، فوڈ کورٹ کا مالک مال کے مالک رفیق جاپان والے کا بھائی حنیف جاپان والا تھا، حنیف جاپان والا روزاول سے مفرور ہے۔

تفتیشی افسرنے چالان میں بتایا کہ آگ شارٹ سرکٹ کے وجہ سے لگی، جائے وقوعہ سے قبضے لی جانے والی اشیاء کی فارنزک رپورٹ تاحال موصول نہیں ہوئی ہے، آگ لگی تو لفٹ کے دروازے کو بند کردیا گیا، لفٹ میں موجود لوگ وہی اندر موت کی بھینٹ چڑھ گئے۔

Advertisement

چالان میں عدالت کو بتایا گیا کہ سول ڈیفنس، کنوٹنمنٹ بورڈ، ایس بی سی اے کو بیانات قلمبند کروانے کے لیے نوٹس ارسال کردیے گئے ہیں، اداروں کی جانب سے تاحال کوئی جوابات موصول نہیں ہوئے، مفرورملزمان میں عارف دھونی ، حنیف جاپان والا و دیگر شامل ہیں، مال کو بغیر اجازت تعمیر پر جون میں جرمانہ بھی ہوچکا بے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یہی حال رہا تو 2035 تک کراچی کیسا ہوگا ؟، سوشل میڈیا پر پھر سے میمز کی بھرمار
اربوں روپے لاگت سے بنائی جانے والی حب کینال بارشوں میں بہہ گئی
صدرزرداری سے بحرینی وزیر داخلہ کی ملاقات،باہمی تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال
کیا نیا سسٹم آ رہا ہے ! 10 دنوں تک کراچی کا موسم کیسا رہے گا؟محکمہ موسمیات کی نئی پیشگوئی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک اور تاریخ ساز دن، 1 لاکھ57 ہزار کی سطح عبور
وزیراعظم کا سندھ بالخصوص کراچی میں سیلابی صورتحال کا نوٹس
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر