Advertisement
Advertisement
Advertisement

بغداد میں امریکی سفارت خانے پر مارٹر گولوں سے حملہ

Now Reading:

بغداد میں امریکی سفارت خانے پر مارٹر گولوں سے حملہ

عراق کے شہر بغداد میں امریکہ کے سفارت خانے پر مارٹر گولوں سے حملہ کیا گیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق ایک امریکی فوجی عہدیدار نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ جمعے کی علی الصبح بغداد میں امریکی سفارت خانے کے احاطے میں ہونے والے ایک حملے کے دوران تقریبا سات مارٹر گولے گرے۔

عراق اور شام میں امریکی افواج کو جمعے کے روز کم از کم پانچ بار راکٹوں اور ڈرونز سے نشانہ بنایا گیا۔ ایک امریکی دفاعی عہدیدار نے بتایا کہ تین بار شام میں الگ الگ اڈوں پر جبکہ دو بار بغداد کے مغرب میں عین الاسد ایئر بیس پر حملہ کیا گیا۔

اکتوبر کے وسط کے بعد سے ایک دن میں خطے میں امریکی افواج کے خلاف یہ سب سے زیادہ حملے تھے، جب ایران سے وابستہ ملیشیا نے غزہ میں تباہ کن جنگ میں واشنگٹن کی جانب سے اسرائیل کی پشت پناہی پر عراق اور شام میں امریکی اثاثوں کو نشانہ بنانا شروع کیا تھا۔

سفارت خانے پر ایک سال سے زائد عرصے میں یہ پہلا حملہ ہے جس سے خطے میں تنازعات میں اضافے کے خدشے کے پیش نظر امریکی افواج کے فوجی اڈوں پر درجنوں حملوں کے بعد اہداف کا دائرہ وسیع ہو گیا ہے۔

Advertisement

کسی گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے لیکن امریکی افواج کا کہنا ہے کہ اس کے خلاف اس سے قبل بھی حملے ایران سے وابستہ ملیشیا نے کیے ہیں جو عراق میں اسلامی مزاحمت کے جھنڈے تلے کام کر رہی ہیں۔

امریکی فوجی عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر اس امکان کو کھلا چھوڑ دیا کہ سفارت خانے کے احاطے پر مزید میزائل داغے گئے لیکن وہ اس کے اندر نہیں گرے۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ جمعے کے روز ہونے والے حملوں میں کوئی زخمی نہیں ہوا جبکہ سفارت خانے پر حملے میں بہت معمولی نقصان ہوا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے ، حماس کا مطالبہ
بھارتی ٹاٹا گروپ غزہ نسل کشی میں اسرائیل کا مدد گار رہا ، تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آ گئی
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر