پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ لیول پلینگ فیلڈ ملے نہ ملے پیپلزپارٹی الیکشن کے میدان میں اُترچکی ہے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید شاہ نے سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لیول پلینگ فیلڈ ملے نہ ملے پیپلزپارٹی الیکشن کے میدان میں اُتر چکی ہے، پاکستان پیپلز پارٹی ہر حال میں الیکشن لڑے گی۔
خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ہمیں عوام پر بھروسہ ہے الیکشن میں عوام ہمارے ساتھ ہیں، کچھ پارٹیاں ڈرائینگ روم سے نہیں نکل رہی ہیں، پیپلز پارٹی جلسے بھی کررہی ہے الیکشن مہم بھی جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے فوج ضروری ہے، پیپلزپارٹی اس الیکشن میں سرپرائز دینے والی ہے، پنجاب، کے پی کے میں پیپلزپارٹی کو کامیابی ملے گی، پی ٹی آئی سے الیکشن میں اتحاد پارٹی کی اعلیٰ قیادت کرے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
