
فردوس عاشق اعوان کا اپنے آبائی حلقے سے الیکشن لڑنے کا اعلان
فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ وہ سیالکوٹ میں اپنے آبائی حلقے سے الیکشن میں حصہ لے رہی ہیں۔
لاہور میں استحکام پاکستان پارٹی کی سینیئررہنما فردوس عاشق اعوان الیکشن کمیشن پہنچیں، انھوں نے مخصوص نشست پر کاغذات کی جانچ پڑتال مکمل کروائی۔
اس موقع پرفردوس عاشق اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن پراعتماد کا اظہارکیا ہے۔ سیالکوٹ کے آبائی حلقے سے الیکشن میں حصہ لے رہی ہوں۔
سینئررہنما استحکام پاکستان نے کہا کہ آئی پی پی کے امیدواراسکروٹنی کے عمل سے گزررہے ہیں۔ تمام سیاسی جماعتیں انتخابی عمل میں شریک ہیں۔ استحکامِ پاکستان بھرپورانتخابی مہم چلارہی ہے۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ایک جماعت الیکشن کےلیے تڑپ رہی تھی، بہانے تلاش کررہی تھی۔ اب الیکشن ہو رہا ہے تو ان کے لوگ بل میں گھسے ہوئے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News