انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) 2024 کے آکشن کے دوران بالی وڈ اداکارہ پریتی زنٹا نے اپنی فرنچائز پنجاب کنگز کے لیے غلط کھلاڑی کو منتخب کردیا۔
سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر آئی پی ایل 2024 کے آکشن کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں پنجاب کنگز کی شریک مالک اداکارہ پریٹی زنٹا غلط کھلاڑی کو آکشن میں خرید لیا۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آئی پی ایل ایکشن کے دوران آرگنائزر نے ششانک سنگھ نامی کے لیے ابتدائی بولی 20 لاکھ روپے کی لگائی تو پنجاب کنگز کی جانب سے پریٹی زنٹا نے اپنا کارڈ دکھاکر خرید لیا لیکن کچھ ہی دیر میں انہیں اپنی غلطی کا احساس ہوا تو انہوں نے فیصلہ واپس لینے کی درخواست کی لیکن میزبان کی جانب سے انکار کردیا گیا جس کے بعد وہ کھلاڑی پنجاب کنگز کا حصہ بن گیا۔
Fantastic scenes here as the notoriously inept Punjab Kings manage to not only purchase a player they didn’t want, (Shashank Singh), they also admit to this in front of literally everyone. Singh we can guess is sat at home wondering whether to show up in March. #IPLAuction #pbks pic.twitter.com/PtLQv9t07H
Advertisement— Punjab Kings UK🇬🇧👑 (@PunjabKingsUK) December 19, 2023
پنجاب کنگز میں حادثاتی طور پر ڈرافٹ میں نام آنے پر خود شسانگ سنگھ بھی حیران ہے، انہوں نے سال 2022 کے سیزن میں سن رائزرز حیدرآباد کی نمائندگی کی تھی۔
دوسری جانب دبئی میں انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کی نیلامی سے محض کچھ دیر قبل بھارتی بورڈ نے بالنگ قوانین میں تبدیلی متعارف کروائی ہے، جس میں فی اوور فاسٹ بولر 2 باؤنسر کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔
قانون میں تبدیلی کے بعد فرنچائزز پیٹ کمنز، مچل سٹارک، جیرل کوٹزی، جوش ہیزل ووڈ جیسے تیز گیندبازوں کو ٹیم میں شامل کرنے کی خواہاں ہیں۔
یہی وجہ ہے کہ آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کو سن رائزرز حیدرآباد نے 20.40 بھارتی کروڑ (امریکی ڈالر میں 2 لاکھ 45 ہزار امریکی ڈالر) میں ٹیم میں شامل کیا تو وہ آئی پی ایل 2024 کے سب سے مہنگے کھلاڑی بن گئے لیکن کچھ ہی دیر میں یہ ریکارڈ بھی ٹوٹ گیا۔
آئی پی ایل کی معروف فرنچائز کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے فاسٹ بولر مچل اسٹارک کو 24.75 بھارتی کروڑ روپے (یعنی امریکی ڈالر میں 2 لاکھ 97 ہزار امریکی ڈالر) میں خریدا، جو آئی پی ایل کی تاریخ کی سب سے مہنگی خریداری ہے اور یوں پیٹ کمنز آئی پی ایل کی تاریخ کے دوسرے مہنگے ترین کرکتر بنے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
