
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض دائر
بلاول بھٹو کےعام انتخابات کے لیےلاہورکے حلقہ این اے 127 سے کاغذات نامزدگی پر اعتراض دائر کیا گیا۔
عام انتخابات 2024 کے لیے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض دائرکیا گیا۔ اعتراض لاہورکے حلقہ این اے 127 سے کاغذات نامزدگی پردائر کیا گیا۔
شہری محمد ایازنے کاغذات نامزدگی پراعتراض عائد کیا، بلاول بھٹو زرداری کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض کی درخواست ریٹرننگ افسر کو جمع کروائی گئی۔
دائردرخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ بلاول بھٹو نے اپنے کاغذات نامزدگی میں پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز سے وابستگی ظاہرکی۔ پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز الگ الگ سیاسی جماعتیں ہیں، پاکستان پیپلز پارٹی کا انتخابی نشان تلوار اورپاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کا نشان تیرہے۔
شہری کی جانب سے دائردرخواست میں کہا گیا کہ بلاول بھٹو زرداری پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور آصف زرداری پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینزكے صدرہیں،الیکشن ایکٹ 2017 کے مطابق ایک شخص ایک وقت میں ایک جماعت کا رکن ہوسکتا ہے، یہ الیکشن ایکٹ کی خلاف وزری ہورہی ہے۔
بلاول بھٹو کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 28 دسمبر کو ہوگی۔
دوسری طرف شہری کی جانب سے مسلم لیگ ن کی نائب صدراور مرکزی رہنما مریم نواز شریف کے کاغذات کیخلاف اعتراض داخل کیا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News