ایل این جی ریفرنس کیس کی سماعت 13 فروری تک ملتوی
شاہدخاقان عباسی کے خلاف ایل این جی ریفرنس کیس کی سماعت 13 فروری تک ملتوی کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت اسلام آباد میں سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کے خلاف ایل این جی ریفرنس کیس کی سماعت ہوئی۔
احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کیس کی سماعت کی جبکہ شاہد خاقان عباسی کی جانب سے ان کے وکیل عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔
وکیل شاہد خاقان عباسی نے عدالت سے استدعا کی کہ سپریم کورٹ میں انٹرا کورٹ اپیل لگی ہوئی، فیصلے تک سماعت ملتوی کی جائے جس کے بعد عدالت نے کیس کی سماعت 13 فروری 2024 تک ملتوی کردی۔
گزشتہ سماعت پرغیر حاضر ملزمان کو دوبارہ طلبی کے نوٹس جاری کیے گیے تھے
ایل این جی ریفرنس میں سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سمیت مجموعی طور پر 15 ملزمان ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
