Advertisement
Advertisement
Advertisement

امریکی نائب صدر کو بھی غزہ کا خیال آہی گیا 

Now Reading:

امریکی نائب صدر کو بھی غزہ کا خیال آہی گیا 

امریکی نائب صدر کاملا ہیرس کا کہنا ہے کہ اسرائیل غزہ میں اپنے فوجی مقاصد جاری رکھے تو بے گناہ فلسطینیوں کے تحفظ کا خیال رکھے۔

دبئی میں جاری کوپ 28 کانفرنس کے دوران پریس کانفرنس میں امریکی نائب صدر کاملا ہیرس نے کہا کہ اسرائیل کو اپنے حق دفاع میں بین الاقوامی انسانی قانون کا خیال رکھنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل غزہ میں اپنے فوجی مقاصد جاری رکھتا ہے تو اسے بےگناہ فلسطینیوں کے تحفظ کا خیال رکھنا چاہیے۔

کاملا ہیرس کا کہنا تھا کہ غزہ میں بہت زیادہ معصوم فلسطینی مارے گئے ہیں، اتنے بڑے پیمانے پر شہریوں کی تکالیف اور غزہ سے آنے والی تصاویر اور ویڈیوز تباہ کُن ہیں اور یہ سب واقعی دل دُکھانے والی ہیں تاہم پریس کانفرنس کے دوران نائب امریکی صدر نے نا ہی 16ہزار فلسطینیوں کی نسل کشی کی مذمت کی اور نا ہی 10 ہزار بچوں اور خواتین کے قتل کا ذمہ دار اسرائیل کو قرار دیا۔

خیال رہے غزہ میں حماس اور اسرائیل کے درمیان جاری لڑائی کے دوران عارضی جنگ بندی ختم ہونے کے بعد گزشتہ دو روز میں اسرائیلی فوج نے 400 سے زائد حملے کرکے 300 سے زائد فلسطینیوں کو شہید کردیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
قطر پر حملہ سنسنی خیز تھا، ٹرمپ کو لگا اسرائیلی قابو سے باہر ہورہے ہیں، امریکی ایلچی کا انکشاف
ٹرمپ پیوٹن ملاقات پر ترجمان وائٹ ہاؤس کا صحافی کو اشتعال انگیز جواب
امریکا میں ٹرمپ کے خلاف مظاہرے ، ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے
جنگ بندی کے باجود اسرائیلی بربریت جاری،اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے 11 فلسطینی شہید
امریکا: عدالت نے شکاگو میں فوج تعیناتی روک دی، صدر ٹرمپ عدالت پر برہم
پاکستان اور افغانستان میں جنگ بندی کرانا پڑی تو یہ میرے لیے یہ بہت آسان ہے، ٹرمپ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر