
چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف کا پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کا دورہ
چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کا دورہ کیا۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پی ایم ایس اے ہیڈ کوارٹرز آمد پر امیرالبحر کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
ایڈمرل نوید اشرف کو پاکستان کی سمندری حدود میں قانون کی عملداری کیلئے پی ایم ایس اے کی ذمہ داریوں سے متعلق بریفنگ دی گئی۔
نیول چیف نے اس موقع پر میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی ہیڈ کوارٹرز میں یادگار شہداء پر فاتحہ خوانی کی، ملکی و بین الاقوامی ذمہ داریوں کے حوالے سے میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے کردار کو سراہا اور پی ایم ایس اے کی آپریشنل تیاریوں پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News