
صدرمملکت عارف علوی کی مزارِ قائد پرحاضری
قائداعظم محمد علی جناح کے147ویں یوم پیدائش کے موقع پرصدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی نے مزارِ قائد پرحاضری دی۔
مزارِ قائد پر حاضری کے موقع پر نگراں وزیراعلٰی سندھ اورگورنرسندھ کامران ٹیسوری بھی صدرمملکت کے ہمراہ تھے۔
آج ملک بھرمیں بانیِ پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کا 147 واں یومِ پیدائش ملی جوش وجذبے سے منایا جارہا ہے اس دن کا آغاز مزارِقائد پر منعقد پروقار تقریب سے ہوا جہاں پی ایم اے کاکول کے دستے نے فرائض سنبھالے۔
ملک کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کرنے کے ساتھ ملک بھر کی اہم سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم لہرایا جا رہا ہے۔
قائداعظم محمد علی جناح کے147ویں یوم پیدائش کے موقع پرصدرڈاکٹرعارف علوی اور وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے اپنے پیغام میں کہا کہ قوم بانی پاکستان کوآج بھی عقیدت و احترام سے یادکرتی ہے۔
صدرمملکت اسلامی جمہوریہ پاکستان ڈاکٹرعارف علوی نے قائداعظم محمد علی جناح کے147ویں یوم پیدائش کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ میں بابائے قوم کے 147ویں یوم پیدائش کے موقع پر پاکستانی عوام کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ قائداعظم قوم کے وہ عظیم محسن تھے جن کی انتھک محنت سے برصغیر کے مسلمانوں کے لیے ایک علیحدہ وطن کا قیام عمل میں آیا۔
نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے اپنے پیغام میں کہا کہ قائداعظم آج بھی ہم سب کے لیے مشعلِ راہ ہیں، انھوں نے مشکلات کا بہادری سے مقابلہ کرنے کا عزم دیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News