Advertisement
Advertisement
Advertisement

کھاد کی قلت کیخلاف دائر درخواست پرسیکریٹری انڈسٹری پنجاب اوردیگرکو نوٹس جاری

Now Reading:

کھاد کی قلت کیخلاف دائر درخواست پرسیکریٹری انڈسٹری پنجاب اوردیگرکو نوٹس جاری
کھاد کی قلت

کھاد کی قلت کیخلاف دائر درخواست پرسیکریٹری انڈسٹری پنجاب اوردیگرکو نوٹس جاری

عدالت نے کھاد کی قلت کیخلاف دائر درخواست پرسیکریٹری انڈسٹری پنجاب اوردیگرکو نوٹس جاری کردیے۔

لاہورہائی کورٹ میں کھاد کی قلت کیخلاف دائر درخواست پر سماعت کے دوران عدالت نے سیکریٹری انڈسٹری پنجاب اوردیگرفریقین کو 12 جنوری کیلئے نوٹس جاری کردیے۔

جسٹس راحیل شیخ نے غلام عباس کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے کہا کہ فریقین کو تفصیلی رپورٹ پیش کرنے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کسانوں کو فصلوں کیلئے کھاد کی قلت کا سامناہے، حکومت بتائے کہ کسانوں تک کھاد کیوں نہیں پہنچ رہی۔

وکیل درخواست گزارکا مؤقف تھا کہ ضلعی انتظامی افسران کھاد کسانوں کو فراہم کرنے کے اقدامات نہیں کررہے، خود ساختہ قلت پیدا کرکے کسانوں کو مہنگی کھاد دی جارہی ہے۔ کھاد کی قلت سے گندم کی پیداوار متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

درخواست گزارکی جانب سے مؤقف پیش کیا گیا کہ من پسند چند ڈیلرز کو کھاد کا کوٹہ فراہم کیا جارہاہے۔ شیخوپورہ میں ندیم اینڈ برادرز، نارووال اور اوکاڑہ تین ڈیلرز کو ساری کھاد دی جارہی ہے۔ یہ تینوں کھاد ڈیلرز من پسند ریٹ پر چھوٹے ڈیلرز کو کھاد دے رہے ہیں۔

Advertisement

درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت کسانوں کو کھاد کی فراہمی یقینی بنانے کے احکامات جاری کرے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر