
بھارت میں دہلی ہوائے اڈے پر انسانی اسمگلنگ کے الزام میں ایئر لائن کے 4 ملازمین کو معطل کر کے گرفتار کر لیا گیا۔
خلیجی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ایئر انڈیا ایس اے ٹی ایس (اے آئی ایس اے ٹی ایس) کے سی ای او سنجے گپتا نے کہا کہ غیر قانونی سرگرمیوں کی حمایت کرنے والے عملے کو خدمات سے معطل کردیا گیا ہے اور دہلی پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔
سی ای او سنجے گپتا نے کہا کہ اے آئی ایس اے ٹی ایس 27 دسمبر، 2023 کو دہلی ہوائی اڈے اتھارٹی اور سی آئی ایس ایف کے تعاون سے دہلی ہوائی اڈے پر چل رہے انسانی اسمگلنگ ریکٹ کو بے نقاب کرنے اور روکنے کے لئے ایک آپریشن کا حصہ تھا۔
رپورٹس کے مطابق تین افراد نے غیر قانونی طور پر بیرون ملک جانے کی کوشش کی اور ان میں سے ایک کو آپریشن کے دوران گرفتار کرلیا گیا۔ اس کے بعد غیر قانونی سرگرمیوں کی حمایت کرنے والے عملے کو خدمات سے معطل کردیا گیا اور مزید قانونی کارروائی کے لئے فوری طور پر دہلی پولیس کے حوالے کردیا گیا۔
اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر تعینات سینٹرل انڈسٹریل سکیورٹی فورس (سی آئی ایس ایف) نے جمعرات کے روز ایئر لائن کے چار ملازمین اور ایک مسافر کو ‘انسانی اسمگلنگ’ میں ملوث ہونے کے شبہ میں گرفتار کیا۔
رپورٹس میں بتایا گیا کہ 27 دسمبر کو دوپہر ایک بج کر 15 منٹ پر آئی جی آئی ہوائی اڈے پر سی آئی ایس ایف کی نگرانی اور انٹیلی جنس عملے نے ایک مسافر کی مشکوک سرگرمیوں کو دیکھا جو روانگی گیٹ نمبر 5 کے قریب چیک ان ایریا میں بیٹھا تھا۔
بعد میں مسافر کی شناخت دلجوت سنگھ کے طور پر کی گئی، جسے ایئر انڈیا ایئرلائنکی پرواز سے دہلی سے برمنگھم جانا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News