Advertisement
Advertisement
Advertisement

آرمی چیف جنرل عاصم منیرکی اہم امریکی حکومتی اورعسکری حکام سے ملاقاتیں

Now Reading:

آرمی چیف جنرل عاصم منیرکی اہم امریکی حکومتی اورعسکری حکام سے ملاقاتیں
آرمی چیف جنرل عاصم منیر

آرمی چیف جنرل عاصم منیرکی اہم امریکی حکومتی اورعسکری حکام سے ملاقاتیں

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیرنشانِ امتیاز(ملٹری) نے امریکا کے دورے کے دوران اہم امریکی حکومتی عہدیداروں اورعسکری حکام سے ملاقاتیں کی ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقاتِ عامہ انٹرسروسز پبلک ریلیشنز(آئی ایس پی آر) کے مطابق ان اہم ملاقاتوں میں انٹونی جے بلنکن (سیکرٹری آف اسٹیٹ)، جنرل لائیڈ جے آسٹن (ریٹائرڈ) سیکریٹری دفاع کے ساتھ ساتھ وکٹوریہ نولینڈ (نائب وزیرخارجہ)، جوناتھن فائنر(نائب قومی سلامتی مشیر) اور جنرل چارلس کیو براؤن، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقاتوں میں دوطرفہ دلچسپی، عالمی اور علاقائی سلامتی کے باہمی امور کے ساتھ ساتھ جاری بین الاقوامی تنازعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں اطراف نے مشترکہ مفادات کے حصول کے لئے دوطرفہ تعاون کی ممکنہ کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دفاعی حکام کے ساتھ ملاقاتوں کے دوران انسداد دہشت گردی اور دفاعی تعاون کے شعبوں کو بنیادی اہمیت دی گئی اوردونوں سائیڈز نے باہمی دلچسپی کے اُمور پر بات چیت جاری رکھنے کا اعادہ کیا۔

آرمی چیف نے علاقائی سلامتی کو درپیش چیلنجز اور جنوبی ایشیا میں علاقائی سلامتی کو متاثر کرنے والے پہلوؤں پر ایک دوسرے کے نقطہ نظر کو سمجھنے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

اس تناظر میں آرمی چیف نے خاص طور پر مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی قانون اور اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے پاکستانی سفارتخانے کے زیر اہتمام استقبالیہ میں بیرون ملک پاکستانی کمیونٹی کے ارکان سے بھی بات چیت کی اورانھوں نے بیرون ملک مقیم پاکستانی کمیونٹی کی ملکی ترقی کے لیے کیے جانے والے مثبت کردار اور کوششوں کو سراہا۔

Advertisement

آرمی چیف نے SIFC کی کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے بیرون ملک پاکستانیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت دی اوراس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ؛ ’’امریکہ پاکستان کے لیے سب سے بڑی ایکسپورٹ مارکیٹ ہے جو ہماری کل برآمدات کا 21.5 فیصد ہے۔‘‘

آرمی چیف نے بیرون ملک پاکستانیوں کے لیے ویزوں کی رکاوٹ، خصوصی اسکریننگ اور اِس طرح کے دیگر گمراہ کن افواہوں کو رد کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں بیرون ملک پاکستانیوں کو انتہائی عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے، بیرون ملک پاکستانی، پاکستان کے سفیر اور اثاثہ ہیں۔

آئی آئی ایس پی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ آخرمیں بیرون ملک پاکستانی کمیونٹی نے کہا کہ افواج پاکستان ہمارا فخر ہیں اور افواج کی پاکستان کے لئیے خدمات کو سراہا۔

آرمی چیف سید عاصم منیرنے بیرون ملک پاکستانی کمیونٹی کے لیے اپنی بہترین خواہشات کا اظہار کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سندھ کے 14 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کب ہوں گے؟ اعلان ہوگیا
جعلی ڈگری کیس؛ جمشید دستی کو 7 سال قید کی سزا
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 80 واں اجلاس؛ وزیر اعظم لندن سے نیویارک روانہ
سیلاب دو دلوں کو ملنے سے نہ روک سکا، دلہا کشتی پر دلہن بیاہ لایا
وزیراعظم کی تجارت اور سرمایہ کاری کیلئے قابل عمل منصوبوں پر کام کی ہدایت
بلوچستان؛ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ہدایات پر منشیات کیخلاف فیصلہ کن مہم کا آغاز
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر