Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی سی بی کا پی ایس ایل 9 کے میچز 4 شہروں میں کروانے کا فیصلہ

Now Reading:

پی سی بی کا پی ایس ایل 9 کے میچز 4 شہروں میں کروانے کا فیصلہ

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن کے میچز 4 شہروں میں کروانے کا فیصلہ کیا ہے، جن میں لاہور، کراچی، راولپنڈی اور ملتان شامل ہیں۔

پی سی بی کی جانب سے دیے گئے شیڈول کے مطابق پی ایس ایل 9 کا پہلا میچ 18 فروری کو لاہور میں ہوگا تاہم لیگ کی فرنچائز کی جانب سے شیڈول پر تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے کیوں کہ فروری میں سردی اور دھند کے پیش نظر کھلاڑیوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

کچھ فرنچائز کراچی میں 19 مارچ کو شیڈول فائنل سے بھی مطمئن نہیں ہیں کیوں کہ ان کا خیال ہے کراچی میں شائقین کی تعداد کم ہونے سے ٹکٹ سے ملنے والے ریونیو پر بھی اثر پڑے گا۔ اس حوالے سے ملتان سلطانز کی جانب سے تجویز دی گئی ہے کہ فائنل کراچی کے بجائے ملتان میں کروایا جائے، جہاں انہوں نے بورڈ کو گراؤند کو مکمل طور پر بھرنے کی یقین دہانی بھی کروائی ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ پشاور زلمی پی ایس ایل کے نویں ایڈیشن کے کچھ میچز پشاور میں کروانے کی بھی خواہش مند ہے اور فرنچائز کا خیال ہے کہ پشاور کا ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم مکمل طور پر تیار ہوگیا ہے اور جو تھوڑا بہت کام رہ گیا ہے وہ دو ماہ  کے اندر مکمل ہوجائے گا تاہم اس حوالے سے پی سی بی نے اب تک کوئی فیصلہ نہیں کیا جس پر پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے تحفظات کا اظہار بھی کیا تھا۔

دوسری جانب ماہ رمضان میں پی ایس ایل کے ایک ہی دن میں دو میچز پر بھی فرنچائزز کی جانب سے اعتراض کیا گیا ہے تاہم پی سی بی کی جانب سے  لیگ کا حتمی شیڈول کا اعلان 13 دسمبر کو متوقع ہے، جس دن پی ایس ایل پلیئرز ڈرافٹنگ کی تقریب ہوگی۔

Advertisement

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے 8 فروری کو ملک میں عام انتخابات کے انعقاد کا اعلان کیا گیا ہے اس دوران یہ خبریں بھی سامنے آئی تھیں کہ پی ایس ایل کو یو اے ای منتقل کردیا جائے گا تاہم پی سی بی نے مکمل پی ایس ایل پاکستان میں ہی کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر