Advertisement
Advertisement
Advertisement

آر جے مال میں آگ کتنے بجے اور کیسے لگی؟ ویڈیو سامنے آ گئی

Now Reading:

آر جے مال میں آگ کتنے بجے اور کیسے لگی؟ ویڈیو سامنے آ گئی
گلستان جوہر کراچی

آر جے مال میں آگ کتنے بجے اور کیسے لگی؟ ویڈیو سامنے آ گئی

کراچی میں راشد منہاس روڈ پرواقع آرجے مال میں آگ چوتھی منزل پر قائم فوڈ کورٹ میں لگی تھی، جس کی ویڈیو سامنے آگئی ہے۔

چوتھی منزل پر لگنے والے آگ نے فوڈ کورٹ کو کیسےجلایا، سی سی ٹی وی فوٹیج بول نیوز نے حاصل کرلی جس کے مطابق آگ چوتھی منزل کے ٹی بارمیں 6 بجکر 12 منٹ پر لگی تھی۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں 6 بجکر 12 منٹ 40 سیکنڈ پر نیچے اسپارک دیکھا جاسکتا ہے، 6 بجکر 17 منٹ پر چوتھی منزل پر آگ میں شدت آچکی تھی، چوتھی منزل پرفالس سیلنگ میں مکمل طور پر آگ لگ چکی تھی۔

فوٹیج کے مطابق آگ سے گرنے والے اجزا فوڈ کورٹ میں آکر گرنے لگے، جلتے ہوئے اجزا گرنے سے فوڈ کورٹ میں بھی آگ لگ گئی، 6 بجکر 22 منٹ پر فوڈ کورٹ مکمل طور پر جل چکا تھا۔

پولیس کی جانب سے عدالت میں جمع کرائی گئی تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیا کہ آگ لگنے سے تمام منزلوں پر شدید دھواں جمع ہو گیا تھا، آگ لگنے سے 11 افراد جاں بحق ہوئے تھے، پھنسے ہوئے افراد کی جان دھوئیں اور دم گھٹنے کے باعث ہوئی۔

 رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ گلشن اقبال فائراسٹیشن کو 6 بجکر 29 منٹ پر اطلاع دی گئی، چوتھی منزل کے مالکان کو مینیجر مدثر نے 7 بجے اطلاع دی، فائربریگیڈ ڈیپارٹمنٹ کو آگ لگنے کی اطلاع بروقت نہیں دی گئی، جب فائر بریگیڈ پہنچی تو 3 اور 4 منزلیں بری طرح جل رہی تھیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر مرمتی کام شروع کر دیا گیا ، ترجمان واٹر بورڈ
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر