Advertisement
Advertisement
Advertisement

افغانستان میں طالبان کی حکومت میں لڑکی ہونا ہی غیر قانونی ہوگیا ہے، ملالہ

Now Reading:

افغانستان میں طالبان کی حکومت میں لڑکی ہونا ہی غیر قانونی ہوگیا ہے، ملالہ
ملالہ

نوبیل امن انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کا کہنا ہے کہ طالبان نے افغانستان میں لڑکی ہونا ہی غیر قانونی بنا دیا ہے۔

جوہانسبرگ میں نیلسن منڈیلا کی دسویں برسی کے موقع پرخطاب کرتے ہوئے نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے کہا کہ 2 سال پہلے تک افغانستان میں عورتیں کام کرتی تھیں اور وہ اہم وزارتوں پر بھی فائز تھیں۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان میں خواتین کرکٹ اور فٹبال بھی کھیلتی تھیں جب کہ لڑکیاں اسکول جاتی تھیں، سب کچھ بہترین نہ ہونے کے باوجود پیشرفت ہورہی تھی لیکن اب سب ختم ہوگیا ہے۔

ملالہ یوسف زئی نے کہا کہ طالبان نے قبضہ کرتے ہی خواتین کے حقوق سلب کر لیے ہیں، غلط تصورات کی بنیاد پر لڑکیوں کو اعلیٰ تعلیم تک سے روک دیا ہے۔

انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری طالبان حکومت کو نسلی عصبیت کا مرتکب قرار دے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کانگو، دو کشتیوں کے خوفناک حادثات، 190 سے زائد افراد ہلاک، درجنوں لاپتہ
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
عالمی برداری دوہرا معیار ترک کر کے اسرائیل کو جرائم پر سزا دے، قطری وزیراعظم
صدر زرداری کا چین کے ایئرکرافٹ کمپلیکس کا تاریخی دورہ
قطر پر حملہ: ٹرمپ ناخوش، مگر اسرائیل سے تعلقات مضبوط رہیں گے، امریکی وزیر خارجہ
روس پر پابندیاں: صدر ٹرمپ نے نیٹو ممالک کیلئے شرط رکھ دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر