
جنوبی وزیرستان وانا سے افسوسناک خبرسامنے آگئی
جنوبی وزیرستان وانا سے افسوسناک خبرسامنے آگئی، پانچ مزدوروں کو قتل کر دیا گیا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق جنوبی وزیرستان کے ضلعی ہیڈکوارٹروانا میں دژہ غونڈے کے مقام پریہ افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے۔
زیر تعمیر تھانے کے 5 مزدور رات کے وقت جب وہ سو رہے تھے انھیں نامعلوم افراد نے قتل کردیا۔
اس واقعے میں ایک مزدور زخمی ہوا جسے طبی امداد دی جا رہی ہے۔ پانچوں مزدوروں کی لاشیں اور زخمی کو ڈسٹرکٹ اسپتال وانا منتقل کیا گیا۔
پولیس کی جانب سے واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News