Advertisement
Advertisement
Advertisement

فرانس میں دہشت گردی کا خطرہ، سال نو پر سیکیورٹی مزید سخت

Now Reading:

فرانس میں دہشت گردی کا خطرہ، سال نو پر سیکیورٹی مزید سخت

فرانس میں دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر نئے سال کی سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔

خلیجی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق فرانسیسی حکومت نے کہا ہے کہ وہ نئے سال کی تقریبات میں 95 ہزار سے زائد پولیس اور فوجی اہلکاروں کو تعینات کرے گی۔

رپورٹس کےمطابق پیرس کے کچھ علاقوں میں الکحل مشروبات پر پابندی ہوگی۔

صرف پیرس میں، جہاں اتوار کی شب چیمپس الیسیز میں 10 لاکھ افراد کے جشن منانے کی توقع ہے ، جو پچھلے سال کے مقابلے میں دوگنا ہے – نظم و ضبط برقرار رکھنے کے لئے 6،000 سیکیورٹی فورسز کو تعینات کیا جائے گا۔

وزیر داخلہ جیرالڈ ڈارمینن نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ اتوار کے روز کی جانے والی تعیناتی اسرائیل اور فلسطین کے تنازعے کی وجہ سے دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے خطرے کے تناظر میں تھی۔

Advertisement

وزیر داخلہ جیرالڈ ڈارمینن نے کہا کہ 2024 کو پیرس سمر اولمپکس اور پیرالمپکس کے سال کے طور پر منانے کے لئے اضافی تقریبات کی وجہ سے دارالحکومت کی سڑکوں پر گزشتہ سال کے مقابلے میں زیادہ لوگوں کی آمد متوقع ہے۔

درمانین نے کہا کہ قومی تعیناتی میں 90 ہزار پولیس اہلکار، انسداد دہشت گردی کے فوجی دستے آپریشن سینٹینل کے 5 ہزار ارکان کے ساتھ ساتھ موبائل یونٹ بھی شامل ہوں گے۔

پیرس پولیس کے سربراہ لورینٹ نونیز نے کہا کہ سال نو پر کسی بھی سیاسی مظاہرے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

لورینٹ نونیز نے کہا کہ چیمپس الیسیز کے ارد گرد جشن کے احاطے تک رسائی حاصل کرنے سے پہلے لوگوں کی تلاشی لی جائے گی، اور کسی بھی ایسی چیز کو لے جانے پر پابندی عائد کی جائے گی جسے ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جاسکتا ہے۔

ڈارمینن نے کہا کہ ڈرونز کو نگرانی کے لیے استعمال کیا جائے گا اور فرانس کی انٹیلی جنس سروسز کو الرٹ کر دیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے ، حماس کا مطالبہ
بھارتی ٹاٹا گروپ غزہ نسل کشی میں اسرائیل کا مدد گار رہا ، تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آ گئی
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر