Advertisement
Advertisement
Advertisement

نواز شریف اور چوہدری شجاعت حسین کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی

Now Reading:

نواز شریف اور چوہدری شجاعت حسین کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
چوہدری شجات

نواز شریف اور چوہدری شجاعت حسین کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی

مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف اور چوہدری شجاعت حسین کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی، مسلم لیگ ق نے مسلم لیگ ن سے پنجاب میں بھرپور حصہ مانگ لیا۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ق نے پنجاب بھرسے قومی اسمبلی کی 10 سے زائد اور صوبائی اسمبلی کی 22 نشستیں مانگ لیں، مسلم لیگ ق نے گجرات، سیالکوٹ، منڈی بہاؤ الدین اور حافظ آباد میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا مطالبہ کردیا۔

پارٹی ذرائع کے مطابق 2018 میں جہاں جہاں سے مسلم لیگ ق کے امیدوار کامیاب ہوئے تھے، ملاقات کے دوران چوہدری شجاعت حسین نے نوازشریف سے مطالبہ کیا کہ  وہ نشستیں دوبارہ ہمیں دی جائیں، ہم نے تحریک عدم اعتماد میں بنا کسی خوف و لالچ کے پی ڈی ایم کا ساتھ دیا، اب ہمیں اسی حساب سے حصہ دیا جائے۔

پارٹی کے ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ چوہدری شجاعت حسین نے مسلم لیگ ن کو ہمیں زیادہ سے زیادہ اسپیس دینی چاہیئے، ہم مل جل کر پنجاب میں پی ٹی آئی، پیپلزپارٹی اور آئی پی پی کا مقابلہ کر سکتے ہیں، مسلم لیگ کا ووٹ ن یا ق کے چکر میں ضائع نہیں ہونا چاہیئے، مل کر چلنے میں برکت ہوگی۔

پارٹی ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ پی ڈی ایم کا ساتھ دینے پرہمارے خاندان میں پھوٹ تک پڑ گئی تھی، لیکن ہمیں اپنے سیاسی و خاندانی فیصلے پرافسوس نہیں۔ ہم آج بھی اپنے اس فیصلے پر مطمئن ہیں۔

ملاقات کے دوران سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے تحت مذکورہ اضلاع کے علاوہ قومی اسمبلی کے ن لیگی امیدواروں کے نیچے مسلم لیگ ق کے امیدواروں کو صوبائی نشستوں پر نامزدگی کی تجویزدی گئی اورمسلم لیگ ق کی جانب سے ضلع بہاولپور سے طارق بشیر چیمہ کی نشست پر زیادہ زوردیا گیا۔

پارٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ق کی جانب سے یہ تجویز بھی دی گئی کہ طارق بشیر چیمہ کے حلقے میں دونوں صوبائی امیدوار بھی ہمارے ہی ہوں تاہم قائد ن لیگ نوازشریف نے چوہدری شجاعت حسین کی تجاویز و مطالبات پر فوری ردعمل دینے سے گریزکیا۔  نواز شریف نے سارے معاملات پر دونوں پارٹیوں کی مشرکہ کمیٹی بنانے کی تجویزدی۔ مشترکہ کمیٹی آئندہ چند روز میں تشکیل دے دی جائے گی۔

مشترکہ کمیٹی سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے تمام تر معاملات پر دونوں جماعتوں کی اعلی قیادت کو تجاویز دے گی۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف تقریباً 15سال بعد چوہدری شجاعت سے ملنے ان کی رہائش گاہ پہنچے، دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات 40 منٹ تک جاری رہی۔

Advertisement

اس سے قبل سابق وزیراعظم نواز شریف 2009 میں چوہدری شجاعت کی والدہ کی وفات پرتعزیت کے لئے ظہور پیلس گئے تھے۔  ان کے ہمراہ شہباز شریف، مریم نواز، رانا ثناء اللہ، سردارایاز صادق اور اعظم نذیر تارڑ موجود تھے۔

دونوں رہنماؤں کے درماین ملاقات سے متعلق کی تفصیل جاننے کے لیے لنک کھولیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر