Advertisement
Advertisement
Advertisement

وارنر اور مچل مارش کا سلپ میں کیچ چھوڑنا پاکستان کو مہنگا پڑگیا

Now Reading:

وارنر اور مچل مارش کا سلپ میں کیچ چھوڑنا پاکستان کو مہنگا پڑگیا

پاکستان کرکٹ ٹیم سلپ میں کیچ پکڑنے میں دیگر ٹیموں سے بہت پیچھے رہ گئی۔ 

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان میلبرن ٹیسٹ میں پاکستان ٹیم کی بولنگ کی تعریف تو کی گئی لیکن فیلڈنگ میں اگر کچھ غلطیاں نہ ہوتیں تو یقیناً پاکستان یہ میچ جیت کر آسٹریلیا میں ٹیسٹ سیریز جیتنے کا خواب پورا کرسکتا تھا لیکن فیلڈنگ اور بیٹنگ کی ناکامی قومی ٹیم کو لے ڈوبی۔

حالیہ ٹیسٹ سیریز عبداللہ شفیق کیلیے ڈراؤنا خواب ثابت ہوئی۔ وہ سلپ میں اب تک صرف ایک کیچ پکڑچکے ہیں لیکن اس دوران انہوں نے 4 اہم مواقع پر کیچز چھوڑے۔ پرتھ ٹیسٹ کے پہلے روز عبداللہ نے آسٹریلوی اوپنر عثمان خواجہ کو 21 پر موقع دیا۔

قومی ٹیم کے اوپننگ بلے باز عبداللہ شفیق نے میلبرن ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں ڈیوڈ وارنر کا کیچ چھوڑا جنہوں نے بعد میں نصف سنچری اسکور کی۔

بعد ازاں پریس کانفرنس کے دوران عبداللہ شفیق نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی فیلڈر جان بوجھ کر کیچ نہیں چھوڑتا لیکن انہوں نے وہی غلطی دوسری اننگز میں دوبارہ دہرائی۔

Advertisement

جب مچل مارش کا کیچ چھوڑا اور پھر انہوں نے نہ صرف نصف سنچری بنائی بلکہ پاکستانی بولرز کی خوب درگت بنائی۔ اس کے علاوہ انہوں نے جوش ہیزل ووڈ کا کیچ بھی چھوڑ چکے ہیں۔

مجموعی طور پر عبداللہ شفیق کے ڈراپ کیچز کی وجہ سے میزبان ٹیم کو 137رنز اضافی بنانے کا موقع ملا، بالآخر کپتان شان مسعود نے ان کو سلپ سے ہٹایا اور بابر اعظم کو لے آئے۔

مجموعی طور پر نظر ڈالی جائے تو پاکستان سلپ کیچنگ میں دیگر ٹیموں سے بہت پیچھے ہے اور اس فہرست میں وہ بنگلادیش اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں سے بھی پیچھے۔

گذشتہ 3 سال کے ریکارڈز کے مطابق جنوبی افریقہ 89 فیصد کیچز تھام کر اس فہرست میں ٹاپ پر ہے۔  بھارت 87.5 فیصد کے ساتھ دوسرے، نیوزی لینڈ 85.7 تیسرے، بنگلہ دیش 85.7 چوتھے، ویسٹ انڈیز 79.5 پانچویں، انگلینڈ 78.3 چھٹے، آسٹریلیا 76.8 ساتویں، پاکستان 72.4 آٹھویں اور سری لنکا 72.0 فیصد کے ساتھ نویں نمبر پر ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سپر فور مرحلہ: بھارت کو شکست دینے کے لیے قومی ٹیم کا بڑا پلان تیار
ایشیا کپ: پاک بھارت میچ کے ٹکٹس کی مانگ میں اضافہ، قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ
فائنل سے پہلے فائنل: پاک بھارت ہائی وولٹیج ٹاکرا اتوار 21 ستمبر کو ہوگا
ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کی ٹیموں کا انتخاب مکمل، شیڈول جاری
پاکستان ویمنز بمقابلہ جنوبی افریقہ ویمنز، دوسرا ون ڈے جنوبی افریقہ کے نام
ایشیا کپ 2025 : بھارت نے عمان کو 21 رنز سے شکست دیدی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر