میرٹ پرعمل کے بغیرمسائل حل نہیں کرسکتے، نگراں وزیراعظم
نگراں وزیراعظم کا کہنا ہے کہ سیاسی عدم استحکام ملک کی تاریخ رہی ہے، آزادی اظہاررائے کو مثبت اورتعمیری ہونا چاہیے۔
کراچی میں نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑنے طلبہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب تک میرٹ نہیں لائیں گے مسائل حل نہیں ہوں گے۔ پاکستان میں اقلیتوں سمیت تمام شہریوں کوبرابرکےحقوق حاصل ہیں۔
انوارالحق نے طلبہ سے کہا کہ سیاسی عدم استحکام ملک کی تاریخ رہی ہے۔ آزادی اظہاررائے کو مثبت اورتعمیری ہونا چاہیے، ریاست میں احتساب اورقانون پرعملدرآمد کا طریقہ موجود ہے۔
نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی آغا خان یو نیورسٹی کے طلباء سے گفتگو
براہ راست دیکھیں:https://t.co/d9lAsOIKwT#BOLNews #AnwaarulHaqKakar pic.twitter.com/VDHhArX0eoAdvertisement— BOL Network (@BOLNETWORK) December 8, 2023
نگراں وزیراعظم نے کہا کہ ملک کو چیلنجزدرپیش ہیں، سیکیورٹی ادارے دہشتگردی کے خلاف مصروفِ عمل ہیں۔ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہمارے90ہزارکے قریب شہدا ہیں، ہم بھارت سے3 جنگیں لڑچکے ہیں۔
انھوں نے مذید کہا کہ طلبا سے گفتگو کرکے خوشی ہورہی ہے، تعلیمی ادارے ہمیشہ میرے دل کےقریب رہے، مجھے چیزوں کے بارے میں جاننے اورسمجھنے میں خوشی ہوتی ہے۔
نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے یہ بھی کہا کہ گلگت بلتستان جغرافیائی طور پر اہم ترین علاقہ ہے، گلگت بلتستان پاکستان کا حصہ اور ہمیشہ رہے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
