غیر شرعی نکاح کیس کی سماعت 18 دسمبر تک ملتوی
عدالت نے غیرشرعی نکاح کیس کی سماعت ملتوی کرتے ہوئے بشری بی بی کی حاضری سے استثنا کی درخواست منظورکرلی۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں سابق پی ٹی آئی اوربشری بی بی کے غیرشرعی نکاح کیس کی سماعت ہوئی۔
بشری بی بی کی جانب سے عثمان گل اورخالد یوسف ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔
غیر شرعی نکاح کیس کی سماعت 18 دسمبر تک ملتوی
بشری بی بی کی حاضری سے استثنا کی درخواست منظور
براہ راست دیکھیں: https://t.co/w7GLQEhGrd#BOLNews #BushraBibi pic.twitter.com/JdWBpacwTXAdvertisement— BOL Network (@BOLNETWORK) December 14, 2023
بشری بی بی کی جانب سے حاضری سے استثنی کی درخواست دائر کی گئی جس پرعدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے آئندہ سماعت پہ 50 ہزار روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دے دیا۔
سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی اسکائپ پہ حاضری بوجہ تکنیکی وجوہات نہ ہو سکی۔ آئندہ سماعت پہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم جاریا۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آبادکے سینئرسول جج قدرت اللہ نے کیس کی سماعت کی، عدالت نے غیر شرعی نکاح کیس کی سماعت 18 دسمبر تک ملتوی کردی۔
سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے سلمان اکرم راجہ جبکہ بشری بی بی کی جانب سے وکیل عثمان ریاض گل نے وکالت نامہ جمع کرادیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
