Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایران سویڈش شہری کو سزائے موت دے سکتا ہے، اقوام متحدہ کا انتباہ

Now Reading:

ایران سویڈش شہری کو سزائے موت دے سکتا ہے، اقوام متحدہ کا انتباہ

اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ سویڈن کے ایرانی نژاد شہری کو ایران میں جلد ہی سزائے موت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ‘پریشان کن خبر یہ ہے کہ ایرانی نژاد سویڈش شہری ڈاکٹر احمد رضا جلالی کو جلد ہی پھانسی دی جا سکتی ہے۔

جلالی کو 2017 میں جاسوسی کے الزام میں سزائے موت سنائی گئی تھی جسے اسٹاک ہوم اور ان کے حامیوں نے بے بنیاد قرار دیا تھا۔

اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ یہ ممکنہ پھانسی دراصل  سویڈن کی ایک عدالت کی جانب سے ایک سابق ایرانی جیل اہلکار کی سزا کو برقرار رکھنے کا ردعمل ہو سکتی ہے۔

اپریل 2016 میں ایران میں اپنی گرفتاری سے قبل، دجلالی بیلجیئم کی ایک تحقیقی یونیورسٹی، ورجی یونیورسٹی بروسل میں ڈیزاسٹر میڈیسن کے وزیٹنگ پروفیسر تھے۔

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر کا کہنا ہے کہ منصفانہ ٹرائل اور مناسب طریقہ کار کے معیارکا احترام کرنے میں ناکامی کے باوجود ان کی سزائے موت جلد ہی دی جا سکتی ہے۔

اقوام متحدہ کا یہ بیان ان خدشات کے پیش نظر سامنے آیا ہے کہ سویڈن کی اپیل کورٹ کی جانب سے ایران کی جیل کے سابق اہلکار حامد نوری کی سزا کی توثیق کا فیصلہ ایران میں موجود متعدد سویڈش قیدیوں کی قسمت کو خطرے میں ڈال سکتا ہے۔

Advertisement

انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے جمعے کے روز متنبہ کیا تھا کہ عدالت کی جانب سے 1988 ء میں مخالفین کے قتل عام کے دوران کیے گئے جرائم پر نوری کی عمر قید کی سزا کی توثیق کے بعد خاص طور پر دجالالی کو فوری طور پر انتقامی کارروائی کا شدید خطرہ ہے۔

62 سالہ نوری کو بین الاقوامی انسانی قانون کی سنگین خلاف ورزیوں اور قتل’ کا مجرم قرار دیا گیا تھا کیونکہ انہوں نے ایران بھر میں کم از کم پانچ ہزار قیدیوں کو ہلاک کیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے ، حماس کا مطالبہ
بھارتی ٹاٹا گروپ غزہ نسل کشی میں اسرائیل کا مدد گار رہا ، تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آ گئی
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر