Advertisement
Advertisement
Advertisement

ن لیگ اور جی ڈی اے کی اہم بیٹھک، عام انتخابات، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر گفتگو

Now Reading:

ن لیگ اور جی ڈی اے کی اہم بیٹھک، عام انتخابات، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر گفتگو
مسلم لیگ ن

ن لیگ اور جی ڈی اے کی اہم بیٹھک، عام انتخابات، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر گفتگو

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کراچی میں جی ڈی اے کے سربراہ پیر صاحب پگارا سے راجہ ہاؤس میں ملاقات کی، ملاقات میں عام انتخابات، سیٹ ایڈجسٹمنٹ سمیت سیاسی صورتحال پر گفتگوہوئی۔ 

کراچی میں مسلم لیگ ن اور جی ڈی اے کی اہم بیٹھک میں ملاقات کے دوران سندھ میں انتخابی لائحہ عمل اور مشترکہ جدوجہد سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

مسلم لیگ کی جانب سے ملاقات میں مریم اورنگزیب، رانا مشہود ، ایاز صادق، خواجہ سعد رفیق سمیت مسلم لیگ ن کے دیگر رہنما ملاقات میں شریک تھے جبکہ جی ڈی اے کی جانب سے صدرالدین شاہ راشدی، ذوالفقار مرزا، ایاز لطیف پلیجو، عرفان اللہ مروت سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

ایاز لطیف پلیجو نے راجہ ہاؤس کےباہرمیڈیا سے غیر رسمی گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 15 سالوں میں سندھ میں جو صورتحال رہی اس پر وفاق اور سندھ کی سیاست کرنے والی جماعتیں ایک پیج پرآنا چاہتی ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان میں شفاف سیاست کی جائے۔

Advertisement

انھوں نے کہا کہ پیر صاحب کا مؤقف وہی ہے جو بار ہا دہرایا گیا ہے، سندھ میں شفافیت نظر نہیں آتی۔ افسوس سےکہتاہوں کہ نگراں حکومت گزشتہ 15 سال دورکاتسلسل نظرآتی ہے۔ مقبول باقر ایک باکردارآدمی کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ کچھ لوگ ملک میں لیول پلیئنگ فیلڈ نہ ملنے کی باتیں کرتے ہیں۔

ایازلطیف پلیجو نے کہا کہ لیول پلینگ فیلڈ کا سب سےبڑا سوال سندھ میں ہے۔ باقی صوبوں میں حکومتیں تبدیل ہوتی رہی،  لیکن سندھ میں 15 سال سے کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ ہم ایسے امیدوار دینا چاھتے ہیں جو اپنے علاقے میں باکردار ہیں۔

Advertisement

پیرصدر الدین شاہ راشدی نے میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ مافیا کے 15 سالہ دور کو ختم کرنا ہے۔ چور بازاری ختم کرنی ہے۔  پٹواری سے لے کر اوپر تک اور اے ایس آئی سے آئی جی تک چوری بازاری ہے۔

35 فیصد پیپلز پارٹی کےمافیا کو ووٹ سکتا ہے۔ جبکہ باقی 65 فیصد دیگر کو ووٹ ملے گا۔ ہمارا فوکس 65 فیصد پر ہے۔ سندھ میں اتحاد کی صورت میں الیکشن لڑینگے۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ہم اپنے اتحادیوں سے ملنے آئے ہیں، دوستوں کے شکوے شکایت جائز ہیں، ان تمام شکایات کو ایڈریس کیا جائیگا۔ ہم پیپلز پارٹی کو پنجاب میں ویلکم کرتے ہیں۔ پیپلز پارٹی کو بھی ہم پراعتراض نہیں ہونا چاھئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر