Advertisement
Advertisement
Advertisement

سعودی حکام نے ایک ہفتے میں ہزاروں غیر قانونی افراد کو گرفتار کر لیا

Now Reading:

سعودی حکام نے ایک ہفتے میں ہزاروں غیر قانونی افراد کو گرفتار کر لیا

سعودی عرب کے حکام نے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 18 ہزار 553 غیر قانونی افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

عرب میڈیا کی خبروں کے مطابق سعودی عرب کے حکام نے ایک ہفتے کے دوران رہائشی، کام اور سرحدی سیکیورٹی قوانین کی خلاف ورزی پر 18 ہزار 553 افراد کو گرفتار کیا ہے۔

مملکت کی ایک سرکاری رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر 11,503 افراد کو رہائشی قوانین کی خلاف ورزیوں پر گرفتار کیا گیا، جبکہ 4،315 کو غیر قانونی طور پر سرحد پار کرنے کی کوششوں پر گرفتار کیا گیا، اور مزید 2،735 افراد کو لیبر سے متعلق امور پر گرفتار کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق غیر قانونی طور پر سعودی عرب میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے 1121 افراد میں سے 28 فیصد یمنی، 70 فیصد ایتھوپیا اور 2 فیصد دیگر قومیتوں کے تھے۔

مزید 73 افراد ہمسایہ ممالک میں داخل ہونے کی کوشش کرتے ہوئے پکڑے گئے، اور 12 کو خلاف ورزی کرنے والوں کی نقل و حمل اور پناہ دینے میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔

Advertisement

اب تک حکام نے 46,077 مجرموں کو سفری دستاویزات حاصل کرنے کے لئے ان کے متعلقہ سفارتی مشنوں میں منتقل کیا ہے، جبکہ 1،808 کو ان کے سفری تحفظات کو پورا کرنے کے لئے منتقل کیا گیا ہے اور 9،542 کو ملک بدر کیا گیا ہے۔

سعودی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ اگر کوئی شخص مملکت میں غیر قانونی داخلے میں سہولت فراہم کرتا پایا گیا تو اسے زیادہ سے زیادہ 15 سال قید، 10 لاکھ ریال (260،000 ڈالر) تک جرمانے کے ساتھ ساتھ گاڑیاں اور املاک ضبط کرنے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کرنے کا فیصلہ
اسرائیلی فضائیہ کا یمن کی الحدیدہ بندر گاہ پر وحشیانہ فضائی حملہ
فلسطین میں نسل کشی سے متعلق سوال پر ٹرمپ پھر اسرائیل کے ساتھ کھڑے ہوگئے
ایک اور یورپی ملک نے فلسطین کو بطور آزاد ریاست تسلیم کرنے کا عندیہ دیدیا
کھیل ہو یا ثقافت، مودی حکومت کا اصل چہرہ بے نقاب، ویڈیو دیکھیں
ہر موبائل فون میں اسرائیل کا حصہ ہے، نیتن یاہو کا دعویٰ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر