Advertisement
Advertisement
Advertisement

سندھ سے شروع ہونے والا انقلاب پورے ملک میں پھیلائیں گے، بلاول بھٹو زرداری

Now Reading:

سندھ سے شروع ہونے والا انقلاب پورے ملک میں پھیلائیں گے، بلاول بھٹو زرداری
بلاول بھٹو زرداری

بلاول بھٹوکےکاغذات نامزدگی پراعتراض سے متعلق فیصلہ محفوظ

بلاول بھٹو زراری کا کہنا ہے کہ سندھ سے شروع ہونے والے انقلاب کو پورے ملک میں پھیلائیں گے۔

بختاور کیڈیٹ کالج برائے خواتین کی سالانہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ شہید بے نظیر بھٹو کا خواب خواتین کے لیے تھا، یہ طالبعلم شہید بےنظیر بھٹو کا خواب پورا کررہی ہیں، آ پ لوگوں نے ہی ملک کو آگے لے کر چلنا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ملک کواس وقت تاریخی معاشی بحران کا سامنا ہے،  عوام اس وقت بہت سے مسائل کا سامنا کررہے ہیں، جتنی آج روٹی کپڑااورمکان کی ضرورت ہے، پہلے نہیں تھی، پرانے سیاستدان ملک کا ماضی ،آپ مستقبل ہیں، مل کر محنت کریں ملکی ترقی میں اپنا حصہ ڈالیں کیوں کہ ہمیں تاریخی بےروزگاری اور غربت کا مقابلہ کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی عوام کی تکلیف اور مسائل کو حل کرسکتی ہے، ہماری 70 فیصد آبادی نوجوانوں کی ہے، ہمیں نوجوانوں کی بنیادی ضروریات پوری کرنا ہے ، نوجوانوں کےلیے یوتھ کارڈ لائیں گے اور ساتھ مزدور کارڈ بھی دیں گے، کسان کو براہ راست سبسڈی دلوائیں گے، ایک سال کے لیے نوجوانوں کو مالی مدد فراہم کریں گے، پہلے 35 ہزار کی تنخواہ میں گزارہ ہوجاتا تھا لیکن آج کی معاشی صورتحال میں ڈبل کمانا پڑتا ہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ سندھ سے شروع ہونے والے انقلاب کو پورے ملک میں پھیلائیں گے، زراعت اور انفرااسٹرکچر میں انقلابی تبدیلی لائیں گے، ڈیولپمنٹ نقشوں میں تبدیلیاں لےکرآئیں گے، بجلی کابل زیادہ آتاہے مگر بجلی نہیں آتی، ہم سولرانرجی کےذریعے 300میگاواٹ بجلی پہنچائیں گے۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ موسمیاتی تبدیلی سے ملک کو بہت خطرہ ہے،  ایک طرف معاشی بحران دوسری طرف موسمیاتی تبدیلی کامسئلہ ہے، کہا جارہا ہے کچھ عرصے بعد برف ختم ہوجائے گی اور عوام پیاسے رہ جائیں گے ، اس کےک علاوہ موسمیاتی تبدیلی سے پہاڑوں سے برف پکھلے گی تو سیلاب آئیں گ۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلزپارٹی پسماندہ طبقات کو مدد  پہنچائے گی، پنشن،سوشل سیکیورٹی،علاج ومعالجہ تمام مزدوروں کاحق ہے، مہنگائی کا مقابلہ کرنے کے لیے عوام سےوعدہ کرنا ہوگا کہ 5 سال کے اندرتنخواہوں میں اضافہ کریں گے، کسان خوشحال تو عوام اور معیشت خوشحال ہوگی،بلاول بھٹو

ہمارا ملک مشکل حالات سے گزررہا ہے، ملک کے مسائل کے حل کے لیے ایک پلان شیئرکرنا چاہوں گا، ان حالات میں پیپلزپارٹی عوام دوست منشور لیکر آئی ہے، یہ منشور عوام ،مزدوراور کسان دوست ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر