این اے 122 لاہورکی حلقہ بندی کیخلاف کیس میں الیکشن کمیشن کو نوٹس
اسلام آباد ہائی کورٹ نے این اے 122 لاہورکی حلقہ بندی کیخلاف کیس میں الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں این اے 122 لاہورکی حلقہ بندی کیخلاف کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئےآئندہ سماعت تک جواب طلب کرلیا۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامرفاروق نے کہا کہ آئندہ سماعت تک جواب آنے دیں پھر اس معاملے کو دیکھتے ہیں، الیکشن شیڈول کا تو فی الحال امکان دکھائی نہیں دے رہا۔
چیف جسٹس عامر فاروق نے شہری کرامت کی درخواست پر سماعت کی جبکہ درخواست گزارکے وکیل تیموراسلم عدالت میں پیش ہوئے۔
ہائی کورٹ نے کیس کی سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کردی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
