ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن؛ پرویزالہی سمیت 14 ملزمان کوطلبی کےنوٹس جاری
عدالت نے ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن کے معاملے پرچوہدری پرویزالہی سمیت 14 ملزمان کوطلبی کےنوٹس جاری کردیے۔
تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت لاہورمیں ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ اربوں کی کرپشن اورکک بیکس وصول کرنے سے متعلق ریفرنس کی سماعت ہوئی۔
سماعت کے دوران عدالت نے سابق وزیراعلٰی پنجاب چوہدری پرویزالہی سمیت 14 ملزمان طلبی کے نوٹس جاری کردیے۔ ریفرنس میں محمد خان بھٹی سمیت 14 ملزمان نامزد ہیں۔
احتساب عدالت کے جج زبیرشہزاد کیانی نے ریفرنس پر سماعت کی جبکہ نیب پراسیکیوٹروارث علی جنجوعہ عدالت میں پیش ہوئے۔
احتساب عدالت نے ریفرنس پرمزید سماعت 20 دسمبرتک ملتوی کردی۔
نیب لاہورنے چوہدری پرویزالہی سمیت دیگرکے خلاف ایک ارب 23 کروڑروپے سے زائد مالیت کا ریفرنس دائرکررکھا ہے۔
نیب کی جانب سے ریفرنس میں کہا گیا کہ چوہدری پرویزالہی اور مونس الہی سمیت دیگر نے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا۔ پرویز الہی نے اپنے عہدے کا غلط استعمال کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
