
یوکرین کے دارالحکومت کیف کے متعدد اضلاع میں روس کے ڈرون طیاروں نے بڑے پیمانے پر ڈرون حملہ کیا ہے۔
عرب میڈیا کے ماطبق روسی ڈرون طیاروں نے آج صبح کیف شہر کو نشانہ بنایا، میئر ویٹالی کلٹسکو اور دیگر حکام نے وسیع پیمانے پر الگ الگ رہائشی اضلاع پر حملوں کی اطلاع دی۔ رواں ماہ دارالحکومت پر یہ چھٹا ڈرون حملہ تھا۔
روس کے ڈرون حملے میں کم از کم دو افراد زخمی ہوئے۔
کلٹسکو کی انتظامیہ نے کہا کہ ایک ڈرون نے شہر کے مرکز کے جنوب میں سولومینسکی ضلع میں فلیٹوں کے ایک بلاک کو نشانہ بنایا جس سے آگ بھڑک اٹھی جس سے دو افراد زخمی ہوئے جن میں سے ایک اسپتال میں زیر علاج ہے۔
میئر کلٹسکو نے کہا کہ رہائشی فلیٹوں کی بالائی منزلوں پر ابھی تک آگ لگی ہوئی ہے اور ہنگامی عملہ موقع پر موجود ہے۔
میئر کلٹسکو نے یہ بھی کہا کہ ڈرون کے ٹکڑوں نے شہر سے گزرنے والے دریائے نیپرو کے مشرقی کنارے پر ضلع ڈارنیٹسکی میں زیر تعمیر ایک گھر کو آگ لگا دی ہے، لیکن کوئی زخمی نہیں ہوا۔
آن لائن پوسٹ کی گئی تصاویر میں تعمیراتی سامان سائٹ کے ارد گرد بکھرا ہوا دکھایا گیا ہے۔
کیف کی فوجی انتظامیہ کے سربراہ سرہی پوپکو نے بتایا کہ ایک ڈرون کے ٹکڑوں نے شہر کے مرکز کے جنوب میں واقع تیسرے علاقے ہولوسیوسکی ضلع میں ایک اپارٹمنٹ کی عمارت کو نشانہ بنایا۔
پوپکو نے تصاویر پوسٹ کیں جن میں کھڑکیاں ٹوٹی ہوئی اور اپارٹمنٹس کو بھاری نقصان پہنچتا دکھایا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News