تمام سیاسی جماعتوں کو لیول پلیئنگ فیلڈ فراہم کرینگے، اعجاز انور
صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان اعجاز انور چوہان نے کہا ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کو لیول پلیئنگ فیلڈ فراہم کرینگے۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی الیکشن کمشنر اعجاز انور چوہان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات کے لیے بلوچستان میں آر اوز کی ٹریننگ شروع کر دی گئی ہے، انتخابات کے لیے 20 دسمبر سے نومینیشن کا عمل شروع ہو گا۔
اعجاز انور نے کہا کہ آر اوز کو ہدایات دی ہیں کہ ایمانداری سے ڈیوٹی کریں، آر اوز شفاف اور غیر جانبدار الیکشن کے لیے کردار ادا کریں، بلوچستان میں پرامن اور شفاف الیکشن کرائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ امیدواروں کو انتخابات میں یکساں سہولیات فراہم کرینگے، صوبے میں جہاں ضرورت ہو وہاں ایف سی بھی تعینات کی جائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
