Advertisement
Advertisement
Advertisement

کالعدم بی این اے کمانڈر70ساتھیوں سمیت قومی دھارے میں شامل

Now Reading:

کالعدم بی این اے کمانڈر70ساتھیوں سمیت قومی دھارے میں شامل
جان اچکزئی

کالعدم بی این اے کمانڈر70ساتھیوں سمیت قومی دھارے میں شامل

بلوچستان میں دہشت گرد تنظیم بی این اے سےعلیحدگی کااعلان کرتے ہوئے سابق کمانڈر70ساتھیوں سمیت قومی دھارے میں شامل ہو گئے۔

کوئٹہ میں نگراں صوبائی وزیراطلاعات بلوچستان جان اچکزئی اوردیگرنے نیوزکانفرنس کی۔ سابق کمانڈر بی این اے نے کہا کہ کالعدم بی این اے سےعلیحدگی کا اعلان کررہا ہوں، 2014میں155معصوم شہریوں کوقتل کیاگیا۔

سابق بی این اےکمانڈرنے بتایا کہ بھارت سےپیسےلیکراپنے ہی لوگوں کاخون بہایاجارہاہے، کالعد م تنظیم اپنے مقاصد کیلئےخواتین کا استعمال کررہی ہے۔

سرفراز بنگل زئی نے کہا کہ کافی لوگ قومی دھارے میں شامل ہونےکیلئےتیارہیں، ہم آئے تو ریاست نے سینے سےلگایاعزت دی۔

جان اچکزئی نے کہا کہ نگراں وزیراعظم اور آرمی چیف نے دن رات کام کیا، بھارت کا سب سے بڑا ہدف بلوچستان ہے، بلوچستان کے قوم پرست قومی دھارے میں شامل ہورہےہیں، پاکستان کی ترقی کا راستہ بلوچستان سے جاتا ہے۔

نگراں صوبائی وزیراطلاعات نے کہا کہ قومی دھارے میں شامل ہونے والوں کوخوش آمدیدکہیں گے، ہم چاہتےہیں ناراض بلوچوں کی غلط فہمیاں دور ہونی چاہئیں، بلوچ قوم پرستوں کا ریاست پر اعتماد بڑھ رہا ہے۔

جان اچکزئی نے مذید کہا کہ بھارت بلوچستان میں حالات خراب کرنے کی کوشش کررہا ہے، گلزارامام شنبے نے مذاکرات کا راستہ ہموار کیا۔

Advertisement

واضح رہے کہ دہشت گرد کمانڈر سرفراز بنگلزئی نے ہتھیار ڈال دیے، سرفراز بنگلزئی کا تعلق کالعدم بلوچ نیشنل آرمی سے ہے۔

ہتھیار ڈالنے والے سرفراز بنگلزئی کا کالعدم بلوچ نیشنل آرمی میں گلزار امام شنبے کے بعد دوسرا نمبر تھا، دہشت گرد کمانڈر سرفراز بنگلزئی کا ہتھیار ڈالنا، پاکستان کی بڑی کامیابی ہے۔

کالعدم بی این اے کے کمانڈر سرفراز بنگلزئی نے بلوچستان میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی کا پردہ چاک کر دیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر مرمتی کام شروع کر دیا گیا ، ترجمان واٹر بورڈ
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر