’’ایسے شخص کوپارٹی کاچیئرمین بنایاگیاجس کاپی ٹی آئی سےتعلق نہیں‘‘
بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ ایسے شخص کوپارٹی کاچیئرمین بنایاگیاجس کاپی ٹی آئی سےتعلق نہیں، انٹراپارٹی الیکشن میں جو ڈھونگ رچایاگیااسےکالعدم قراردیاجائے۔
تحریکِ انصاف کے بانی رہنما اکبرایس بابر نے الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے پارٹی کو میرٹ پر لیڈرشپ دینی ہے، میں نے چیئرمین پی ٹی آئی کےلیےایک ویڈیوبیان جاری کیاتھا، میں نےکہاتھاانٹراپارٹی الیکشن ایک فراڈہےآپ کچھ کریں۔
اکبر ایس بابرنے کہا کہ آئین میں کوئی ایسی شق نہیں جس میں نگراں چیئرمین ہو، پارٹی آئین میں لکھاتھاچیئرمین3،3سال کے2ٹرم پورے کرکے نااہل ہوگا، پی ٹی آئی کےخودساختہ نمائندوں نے کھلم کھلاجھوٹ بولاہے، مجھ پرالزام لگےکسی نےکہافنڈنگ لی، کوئی کہتا تھا ایزی لوڈ ہے، شادی میں قبول قبول توسناہے، پارٹی میں پہلی باردیکھاہے۔
اکبرایس بابرنے تحریک انصاف کا انٹرا پارٹی الیکشن چیلنج کردیا، یہ خبربھی پڑھیں
بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ پارٹی میں اچانک وکلاکی صورت میں نئےلوگ نمودارہوگئے، یہ لوگ متضادبیانات اور باتیں کررہےہوتے ہیں، ایک سال سےزائدعرصہ گزرگیادوبارہ الیکشن کمیشن آناپڑا، ایسے شخص کوپارٹی کاچیئرمین بنایاگیاجس کاپی ٹی آئی سےتعلق نہیں، انٹراپارٹی الیکشن میں جوڈھونگ رچایاگیااسےکالعدم قراردیاجائے۔
اکبرشیربابر نے کہا کہ یہ نشان ہمیں بڑا عزیزہے، اگست2002میں الیکشن کمیشن میں درخواست دائرکی بلےکانشان دیاجائے، اللہ کا کرناایساہواہمیں بلےکانشان ملااورنشان پرپی ٹی آئی کی برانڈنگ ہوئی۔ الیکشن کمیشن نےجوفیصلہ سنایاپی ٹی آئی کےلیےآخری موقع ہے، ای سی نےکہاانٹراپارٹی الیکشن شفاف نہ ہوئےتوبلےکانشان واپس لیاجاسکتاہے۔
انھوں نے مذید کہا کہ آپ سنجیدگی دکھائیں کہ صاف الیکشن چاہتے ہیں، پی ٹی آئی کےآئین میں کوئی شق نہیں جس میں کیئرٹیکر حکومت ہو، آج پی ٹی آئی کا انتخابی نشان بلا خطرے میں ہے، آج ہم انتخابی نشان بلا بچانے نکلے ہیں، میرے ساتھ پی ٹی آئی کے کچھ ممبران بھی ہیں، آج ہم نے الگ الگ درخواستیں جمع کرائی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
