
امریکی کمپنی نے غزہ میں ڈھائی ماہ سے فلسطینی عوام کا قتل عام کرنے والے اسرائیل کو تاریخ کے سب سے بڑے انعام سے نواز دیا ہے۔
قطری خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق اسرائیل کی حکومت نے انٹیل کارپوریشن کو جنوبی اسرائیل میں 25 ارب ڈالر کے نئے چپ پلانٹ کے لیے 3.2 ارب ڈالر کی گرانٹ دینے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔
اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ امریکی چپ ساز کمپنی کے ساتھ معاہدہ اسرائیل میں اب تک کی سب سے بڑی سرمایہ کاری ہے۔
یہ خبر ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب اسرائیل غزہ کی پٹی پر شدید جنگ میں پھنسا ہوا ہے، جس نے 7 اکتوبر سے اب تک 21،000 کے قریب فلسطینیوں کو شہید اور ہزاروں افراد کو زخمی کر دیا ہے۔
جون میں اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے اس معاہدے کی خبروں کو عام کیا تھا ، جس کی اب تک انٹیل نے تصدیق نہیں کی تھی –
نیتن یاہو نے ایک نیا چپ پلانٹ تعمیر کرنے کے فیصلے کو بے مثال قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ یہ اسرائیل میں اب تک کی سب سے بڑی سرمایہ کاری ہے۔
انٹیل اسرائیل میں چار ترقیاتی اور پیداواری مقامات چلاتا ہے، جن میں غزہ کی پٹی سے 42 کلومیٹر (26 میل) کے فاصلے پر کیرات گاٹ میں ایک مینوفیکچرنگ پلانٹ بھی شامل ہے۔
انٹیل نے ایک بیان میں کہا کہ کیریات گیٹ سائٹ کے لئے ایک توسیعی منصوبہ یورپ اور امریکہ میں کمپنی کی جاری اور منصوبہ بند مینوفیکچرنگ سرمایہ کاری کے ساتھ ساتھ زیادہ لچکدار عالمی سپلائی چین کو فروغ دینے کی انٹیل کی کوششوں کا ایک اہم حصہ ہے۔
یہ پلانٹ انٹیل 7 ٹیکنالوجی یا 10 نینو میٹر چپس تیار کرتا ہے اور امریکہ میں تقریبا 12 ہزار افراد کو روزگار فراہم کرتا ہے جبکہ بالواسطہ طور پر مزید 42 ہزار افراد کو روزگار فراہم کرتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News