Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی؛ تولیہ فیکٹری میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

Now Reading:

کراچی؛ تولیہ فیکٹری میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
کراچی

کراچی؛ تولیہ فیکٹری میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

کراچی میں آتشزدگی کا ایک اور واقعہ تولیہ فیکٹری میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا آگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

عینی شاہد ورکرنے دعوی کیا کہ آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی ہے، کھڑکیوں کو گتے سے ڈھکا گیا تھا جس سے آگ اندر پھیل گئی، چھ سے سات سو مزدور کام کرتے ہیں جن میں بچے بھی شامل ہیں۔

فائر آفیسر کورنگی صنعتی ایریا کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی اطلاع صبح 8:50 پر ملی، ابتدائی طور پر دو فائر ٹینڈرز موقع پر پہنچے تھے۔ آگ کی شدت کو دیکھتے ہوئے مزید 3 فائر ٹینڈرز طلب کیے گئے۔ مجموعی طورپر5 فائر ٹینڈرزکی مدد لی گئی۔

فیکٹری میں بڑی تعداد میں تولیہ اور گتا موجود تھا۔ آگ فیکٹری کی پہلی اور دوسری منزل پر لگی، پہلی منزل پر لگنے والی آگ پر قابو پانے کے بعد دوسری منزل کی آگ کو بجھانے کے لیے آپریشن جاری رہا۔ آگ لگنے کی وجوہات تاحال معلوم نہ ہوسکی، تحقیقات جاری ہیں۔

دوسری جانب  اورنگی ٹاؤن پاکستان بازارمیں گتے کے کارخانے میں بھی آگ لگ گئی جہاں فائربریگیڈ کی 2 گاڑیوں نے آگ بجھائی۔  اورنگی ٹاؤن شاہ فیصل چوک کے قریب گتے کے کارخانے میں لگنے والی اگ پر قابو پا لیا گیا تاہم آتشزدگی کے نتیجے میں کارخانے میں موجود گتہ جل گیا۔

Advertisement

فائر بریگیڈ کی دو گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔ فوری طور پرآگ لگنے کی وجہ معلوم نہ ہو سکی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
افغانستان کی جگہ زمبابوے سہ ملکی سیریز میں شامل ہوگیا
افغانستان نے تمام احسانات فراموش کر کے جارحیت کی ، شاہد آفریدی
پیپلزپارٹی  نے وفاقی حکومت کو وعدوں پر عملدرآمد  کے لئے  ایک ماہ کی مہلت  دیدی
ملک کو معاشی دفاعی و سفارتی لحاظ سے مستحکم کر دیا ، وزیراعظم شہباز شریف
حکومت کی پیپلزپارٹی کو ایک بار پھر کابینہ میں شمولیت کی دعوت
شمالی وزیرستان؛ سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کا خود کش حملہ ناکام بنادیا، 4 دہشتگرد جہنم واصل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر