نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے نئی ویزا رجیم کا اجرا کردیا
نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑکو وزارتِ داخلہ میں نئی ویزا رجیم پالیسی سے متعلق بریفنگ دی گئی جس کے بعد انھوں نے نئی ویزا رجیم کا اجرا کردیا۔
اس موقع پرنگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ وزارت داخلہ نے بہترین خدمات سرانجام دیں، ملک میں سرمایہ کاری کے لیے ویزا پالیسی پر نظرثانی کی ضرورت تھی۔ غیرملکی سرمایہ کاری کے بغیر پاکستان کی ترقی نہیں کرسکتا
نگراں وزیراعظم کی شہداکےلواحقین سےملاقات
نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑنے شہداکےلواحقین سے ملاقات کے دوران گفتگومیں کہا کہ پوری قوم ہمیشہ شہدا کے قربانیوں پر مقروض رہے گی۔ شہدا ہمارے دلوں میں زندہ ہیں۔ یہ واحدلوگ ہوتےہیں جوکسی رکاوٹ کےبغیراللہ کےحضورپہنچ جاتےہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ جانےکاغم اپنی جگہ جورہ جاتےہیں ان کےلیےباقی زندگی چیلنج ہے، شہیدمرتا نہیں ہمیشہ زندہ رہتاہے، یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے قیمت اداکی ہے، کوئی بھی ایوارڈ ماسوائے خداکی ذات کےکوئی نہیں دےسکتا، شہداکےلواحقین کےغم کا مداوا کرنےکیلئےہمارےپاس کچھ بھی نہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
