توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی کی ضمانت منظور، رہائی کا حکم
پنڈ دادن خان میں 8 کنال اراضی کی خریدوفروخت سے متعلق نیب انکوائری کے معاملے میں فواد چوہدری کے بھائی فیصل چوہدری نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔
فیصل چوہدری کی جانب سے درخواست میں استدعا کی گئی کہ نیب کا 27 نومبرکا نوٹس غیر قانونی قراردیا جائے، نیب کو درخواست گزار اور اہل خانہ کو ہراساں کرنے سے روکا جائے۔
درخواست میں کہا گیا کہ درخواست گزارکی فیملی کو اینٹی کرپشن پنجاب نے پنڈ دادن خان میں 8 کنال اراضی کی خریدوفروخت کی انکوائری میں ملوث کیا گیا، اینٹی کرپشن پنجاب نے انکوائری سے متعلق طلبی کا نوٹس بھیجا جو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا گیا۔
فیصل چوہدری نے درخواست میں مؤقف اپنایا کہ اینٹی کرپشن اپنا کیس ثابت نہ کرسکی، اب نیب کی جانب سے انکوائری شروع کردی گئی، گزشتہ روز درخواست گزار کو علاقے کے دکاندار نے بتایا کہ نیب نوٹس دے کر گئی ہے، نوٹس زمین بیچنے والوں کو بھیجا گیا تھا جس میں زمین کی خریدوفروخت کا ریکارڈ طلب کیا گیا ہے۔
درخواست میں یہ بھی کہا گیا کہ نوٹس سے معلوم ہوا کہ درخواست گزاراور بھائی فواد چوہدری کو اس انکوائری میں ملزم بنایا گیا ہے، سچ تو یہ ہے کہ درخواست گزار اوراسکے بھائی کو نیب کی جانب سے کبھی طلبی کا نوٹس موصول ہی نہیں ہوا، نیب کی جانب سے درخواست گزار اور بھائی کو بغیر سنے ہی انکوائری کے مرحلے پر ملزم بنا دیا گیا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کولائک کریں۔ ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
