
شاداب خان
پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان کو سینٹرل پولیس کا برینڈ ایمبسیڈر مقرر کردیا گیا ہے اور انہیں ڈی ایس پی کے رینک لگائے گئے۔
قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان کو پنجاب پولیس نے اپنا برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کردیا۔ اس حوالے سے ترجمان پنجاب پولیس کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ قومی کرکٹر شاداب خان نے سینٹرل پولیس آفس میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے ملاقات کی اور پولیس کا یونیفارم زیب تن کیا۔
آئی جی پنجاب اور ایڈیشنل آئی جی سلطان احمد چوہدری نے شاداب خان کو اعزازی ڈی ایس پی کے رینک لگائے۔ ایڈیشنل آئی جی پنجاب سلطان احمد چوہدری نے شاداب خان کو سنٹرل پولیس آفس کے مختلف حصوں کا وزٹ کروایا اور مختلف ورکنگ شعبوں سے متعلق آگاہی فراہم کی۔
IG Punjab & the department made me an honorary DSP. I am honoured to be allowed to serve in a different way. We talk about change, let’s be the change we want to see. I encourage our next generation to join the Govt. sector to serve the country if possible. #PakistanZindabad pic.twitter.com/vRFWP7d8fg
Advertisement— Shadab Khan (@76Shadabkhan) December 20, 2023
شاداب خان نے اعزازی ڈی ایس پی مقرر کرنے پر آئی جی پنجاب کو سلیوٹ کیا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔
اس موقع پر شاداب خان نے کہا کہ آئی جی پنجاب کی طرف سے برینڈ ایمبسیڈر مقرر کیا جانا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، نہایت خوشی ہے کہ پنجاب پولیس کا حصہ بن رہا ہوں۔
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سٹار آل راؤنڈر شاداب خان پنجاب پولیس کا حصہ بن گئے، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور ایڈیشنل آئی جی پنجاب سلطان احمد چوہدری نے شاداب خان کو اعزازی ڈی ایس پی کے رینک لگائے۔ پنجاب پولیس نے نامور کرکٹر شاداب خان کو اپنا برینڈ ایمبیسیڈر مقرر کر دیا۔ شاداب خان کو… pic.twitter.com/IV6ggHBvu0
Advertisement— Punjab Police Official (@OfficialDPRPP) December 20, 2023
انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس کے ساتھ منسلک ہو کر اپنا کردار بھرپور طریقے سے ادا کرنے کی کوشش کروں گا۔ بوقت ضرورت پنجاب پولیس کے لیے ہمیشہ دستیاب ہوں گا، کبھی سوچا نہیں تھا کہ پنجاب پولیس کا حصہ بنوں گا۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ شاداب خان کا ایمبیسیڈر مقرر ہونا پنجاب پولیس کے لیے خوش آئند ہے، ماضی میں بھی کئی نامور ایتھلیٹس اور اسپورٹس مین پنجاب پولیس کا حصہ رہ چکے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News