سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے غیر ملکی عازمین حج کی رجسٹریشن کے لیے خصوصی ایپ شروع کر دی ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق سعودی عرت کی حکومت نے عازمین حج کی رجسٹریشن کو آسان بنانے کے لیے ایک خصوصی ایپ ’نسک‘ شروع کی ہے جس کے ذریعے عازمین حج کی رجسٹریشن کی درخواستیں وصول کی جائیں گی۔
اس خصوصی ایپ ’نسک‘ میں مناسک حج کی ادائیگی کے خواہشمند غیر ملکی افراد ایک ای میل ایڈریس کے ذریعے اپنا اکاؤنٹ بنا سکتے ہیں اور اپنی تفصیلات اپنے ملک کا انتخاب کر کے فراہم کر سکتے ہیں۔
سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ ’نسک‘ ایشیا، جنوبی امریکہ، یورپ، افریقہ، شمالی امریکہ اور اوشیانہ کے براعظموں کے عازمین حج اور ان کے اہل خانہ کے لیے بنائی گئی ہے جو اس کے ذریعے اپنی رجسٹریشن باآسانی کر سکتے ہیں۔
سعودی وزارت حج و عمرہ کے ترجمان کے مطابق ’نسک‘ پر مختلف درجات کے حج پیکجز موجود ہیں، ان پیکجز کی خدمات کمپنیاں فراہم کرتی ہیں، اور اس حوالے سے ایپ پر نگرانی کا خصوصی میکانزم موجود ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال ریکارڈ 16 لاکھ 60 ہزار سے زائد غیر ملکی افراد نے مناسک حج کی ادائیگی کی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
