Advertisement
Advertisement
Advertisement

عازمین حج کے لیے رجسٹریشن کا آغاز، خصوصی ایپ کا استعمال

Now Reading:

عازمین حج کے لیے رجسٹریشن کا آغاز، خصوصی ایپ کا استعمال

سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے غیر ملکی عازمین حج کی رجسٹریشن کے لیے خصوصی ایپ شروع کر دی ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق سعودی عرت کی حکومت نے عازمین حج کی رجسٹریشن کو آسان بنانے کے لیے ایک خصوصی ایپ ’نسک‘ شروع کی ہے جس کے ذریعے عازمین حج کی رجسٹریشن کی درخواستیں وصول کی جائیں گی۔

اس خصوصی ایپ ’نسک‘ میں مناسک حج کی ادائیگی کے خواہشمند غیر ملکی افراد ایک ای میل ایڈریس کے ذریعے اپنا اکاؤنٹ بنا سکتے ہیں اور اپنی تفصیلات اپنے ملک کا انتخاب کر کے فراہم کر سکتے ہیں۔

سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ ’نسک‘ ایشیا، جنوبی امریکہ، یورپ، افریقہ، شمالی امریکہ اور اوشیانہ کے براعظموں کے عازمین حج اور ان کے اہل خانہ کے لیے بنائی گئی ہے جو اس کے ذریعے اپنی رجسٹریشن باآسانی کر سکتے ہیں۔

سعودی وزارت حج و عمرہ کے ترجمان کے مطابق ’نسک‘ پر مختلف درجات کے حج  پیکجز موجود ہیں، ان پیکجز کی خدمات کمپنیاں فراہم کرتی ہیں، اور اس حوالے سے ایپ پر نگرانی کا خصوصی میکانزم موجود ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ گزشتہ سال ریکارڈ 16 لاکھ 60 ہزار سے زائد غیر ملکی افراد نے مناسک حج کی ادائیگی کی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سوٹ بوٹ میں ننھا فلسطینی زہران ممدانی ، ویڈیو وائرل
امریکا نے جی 20 سربراہی اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کردیا
غزہ میں اسرائیلی فورسز کی خلاف ورزیاں جاری
فلسطینیوں کی نسل کشی پر ترکیہ میں نیتن یاہو کی گرفتاری کے وارنٹ جاری
دواجی کون ؟ ممدانی سے پہلی ملاقات، محبت ، شادی کب کیسے اور کہاں ہوئی ؟
امریکا کیلیے خطرے کی گھنٹی، چین نے دنیا کا جدید ترین طیارہ بردار جہاز سمندر میں اتار دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر